میں ساتویں کا طالب علم ہوں۔ میں پڑھنے میں بہت اچھا ہوں مگر حساب کے سوالات میری سمجھ میں نہیں آتے جس کی وجہ سے امتحانات میں میری پرسنٹیج کم ہوجاتی ہے۔
حاشر اکرم
مسئلے کی نوعیت
اسکول
شہر
کراچی
اسکول کا نام
دیکھے گئے
445
شائع کیا
Nov 11th 2010
جوابات
آپ پڑھنے میں اچھے ہیں مگر صرف حساب کی وجہ سے آپ کے نمبر متاثر ہوتے ہیں یہ واقعی ایک ایسا مسئلہ ہے جس سے بہت سے طالب علم متاثر ہوتے ہیں کیوں کہ کسی کو کوئی مضمون اچھا لگتا ہے اور کسی کو دوسرا۔ اصل میں کسی مضمون کے سمجھ آنے یا نہ آنے کا تعلق اس بات سے ہوتا ہے کہ آپ کو اس میں کتنی دلچسپی ہے۔ حساب بھی ایک دلچسپی مضمون ہے اگر اس کو دلچسپی سے پڑھا جائے۔ آپ سوچیں کہ دنیا کا تمام کاروبار، سائنس کے حساب کتاب سب اس مضمون کی وجہ سے زندہ ہیں۔ اسے سیکھ کر ہم بڑے سے بڑا مسئلہ حل کرلیتے ہیں۔ اگر آپ اس مثبت سوچ کے تحت حساب پڑھیں تو یقیناً آپ کچھ بہتری پائیں گے۔ اگر حساب میں بنیاد مضبوط نہ ہو تو تب بھی اسے سمجھنے میں مشکل ہوتی ہے، اس لیے آپ کو چاہیے کہ اسکول کی بریک یا فارغ پریڈ میں اپنے حساب کے تیچر سے وہ باتیں سمجھنے کی کوشش کریں جو آپ کی کلاس میں سمجھ نہ آئی ہوں۔ اس طرح طالب علموں کو استاد بھی پسند کرتے ہیں اور ان کی مدد کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ حساب میں پریکٹس کی بھی بڑی اہمیت ہےآپ اس کے سوالات کی جتنی پریکٹس کریں گے اتنے ہی اس مضمون میں ماہر ہوجائیں گے۔