Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

انکل شائن   رسالہ
 
سوالات و جوابات   انکل شائن سے پوچھئے
     
<< پچھلا سوال  |  اگلا سوال >>
     
سوال پوچھنے والے:   عبید الرحمن

ٹیچر بننا چاہتا ہوں

میں آٹھویں جماعت کا طالب علم ہوں۔ میرےوالد چاہتے ہیں کہ میں انجینئر بنوں جبکہ میں ٹیچر بننا چاہتا ہوں۔ مجھے بتائیے میں کیا کروں عبید الرحمن

مسئلے کی نوعیت   اسکول
شہر   لاہور
اسکول کا نام   The City Scool
دیکھے گئے   687
شائع کیا   Nov 11th 2010
  جوابات  
 
 ہمیں خوشی ہے کہ آپ اتنی سی عمر میں ہی اپنے مستقبل کے حوالے سے اپنے مستقبل کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ آپ مستقبل میں ٹیچر بننا چاہتے ہیں جو یقیناً بہت اچھی سوچ ہے کیوں کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس بات پر فخر کیا تھا کہ وہ ایک معلم یعنی استاد ہیں۔
والدین ہمیشہ اپنی اولاد کی بہتری کا سوچتے ہیں اس لیےآپ کے والد بھی اگر آپ کو انجینئر بنانا چاہتے ہیں تو وہ دراصل آپ ہی کے فائدے کے لیے کہتے ہیں۔ آپ کو چاہیے کہ اس مسئلے پر اپنےوالد سے کھل کر گفتگو کریں امید ہے کہ وہ اس سے متاثر ہوں گے کہ آپ اپنے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں وہ یقیناً آپ کو اس حوالے سے صحیح گائیڈ کریں گے کیوں کہ کیرئیر پلاننگ کرنا اتنا آسان نہیں اس کے لیے بہت کچھ سوچنا پڑتا ہے۔
 ویسے اگر آپ ٹیچر بننا چاہتے ہیں تو یقیناً آپ کو کسی ایک مضمون پر عبور حاصل کرنا ہوگا تاکہ آپ بہترین استاد ثابت ہوں۔ آپ انجینرنگ کرکے کسی انجینرنگ یونیورسٹی میں بھی پڑھاسکتے ہیں، اس طرح آپ اور آپ کے والد دونوں کی خواہشیں پوری ہوسکتی ہے۔
 
  والسلام
آپ کا انکل
 
<< پچھلا سوال  |  اگلا سوال >>
     
    انکل شائن سے پوچھئے
 
Bookmark and Share

   
 
انکل شائن
  سب سے زیادہ پڑھے جانے والے
میری ایک...  
میری عم دس...  
میری اردو...  
میرا نام...  
میں کھاتی...  
انکل میں...  
پرچے کے...  
دوست ناراض...  
کیا رمضان...  
میری عمر...  
 
     
  ریکارڈز  
  August --- 2016
  May --- 2016
 
Close