Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

انکل شائن   رسالہ
 
سوالات و جوابات   انکل شائن سے پوچھئے
     
<< پچھلا سوال  |  اگلا سوال >>
     
سوال پوچھنے والے:   ثناء علی

چھوٹا بھائی تنگ کرتا ہے

ہم دو بہن بھائی ہیں۔ میرا الگ سے کوئی اسٹڈی روم نہیں، میں جب بھی پڑھنے بیٹھتی ہوں میرا چھوٹا بھائی جس کی عمر تین سال ہے آکر مجھے تنگ کرتا ہے جس کی وجہ سے میں ٹھیک طرح پڑھ نہیں پاتی۔ ثناء علی

مسئلے کی نوعیت   اسکول
شہر   کراچی
اسکول کا نام   OAK
دیکھے گئے   929
شائع کیا   Nov 11th 2010
  جوابات  
 
چھوٹے بہن بھائی تو اللہ کی نعمت ہیں جس کی وجہ سے گھر میں خوب رونق رہتی ہے۔ اس سے آپ کو تو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے آپ کو اتنا پیارا سا بھائی دیا۔ البتہ ہمیں اس مسئلہ کا حل تلاش کرنا پڑے گا کہ آپ اپنی پڑھائی کس طرح بہتر کرسکیں۔ ایک ممکن حل تو یہ ہے کہ آپ اپنے ڈرائنگ روم کو اپنی پڑھائی کے وقت اندر سے بند کرکے اچھی طرح پڑھ لیں۔ اس کے علاوہ آپ کو چاہیے کہ اپنے والدین سے کہیں کہ وہ کوئی اسٹڈی ٹیبل آپ کے لیے خریدلیں۔ وہ اونچی ہوتی ہے اور جھوٹے بچے اس پر چڑھ کر کاپیاں، کتابیں وغیرہ خراب نہیں کرسکتے۔ ایک کام آپ یہ بھی کرسکتی ہیں کہ اپنے چھوٹے بھائی کے لیے ایک رف کاپی اور پنسل خریدلیں جب آپ پڑھنے لگیں تو اسے بھی کاپی پنسل دے دیں تاکہ وہ بھی اس میں الٹی سیدھی لائنیں کھینچنے میں مشغول رہے کیوں کہ وہ دراصل آپ کو تنگ ہی اس لیے کرتا ہے کہ جب آپ پڑھتی ہیں تو اس کے ساتھ کھیلنے والا کوئی نہیں ہوتا اس کےساتھ ساتھ تھوڑا سا انتظار بھی کرلیں کہ سمجھدار ہونے پر بھائی آپ کو تنگ نہیں کیا کرےگا۔
 
  والسلام
آپ کا انکل
 
<< پچھلا سوال  |  اگلا سوال >>
     
    انکل شائن سے پوچھئے
 
Bookmark and Share

   
 
انکل شائن
  سب سے زیادہ پڑھے جانے والے
میری ایک...  
میری عم دس...  
میری اردو...  
میرا نام...  
میں کھاتی...  
انکل میں...  
پرچے کے...  
دوست ناراض...  
کیا رمضان...  
میری عمر...  
 
     
  ریکارڈز  
  August --- 2016
 
Close