Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

انکل شائن   رسالہ
 
سوالات و جوابات   انکل شائن سے پوچھئے
     
<< پچھلا سوال  |  اگلا سوال >>
     
سوال پوچھنے والے:   عائشہ

کس طرح کہانی لکھ سکتی ہوں

میں آپ کا میگزین اور دیگر رسائل بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ میں بھی دیگر لکھاریوں کی طرح کہانی لکھوں اور مشہور ہوں۔ میں کس طرح کہانی لکھ سکتی ہوں (عالیہ)

مسئلے کی نوعیت   پڑھائی
شہر   اسلام آباد
اسکول کا نام   The Camden School
دیکھے گئے   421
شائع کیا   Nov 11th 2010
  جوابات  
 
یہ سن کر خوشی ہوئی کہ آپ کو پڑھنے لکھنے کا شوق ہے اور آپ بھی دیگر مشہور لکھاریوں کی طرح لکھنا چاہتی ہیں۔ کہانیاں یا کچھ اور لکھنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کا مطالعہ اچھا ہو۔ اس لیے سب سے پہلے تو ہمارا آپ کو یہی مشورہ ہے کہ اپنا مطالعہ بڑھائیں اور جتنا پڑھ سکتی ہیں پڑھیں تاکہ جب آپ لکھنے پر آئیں تو آپ کو معلومات کے حوالے سے کوئی دشواری نہ ہو۔ اس کے علاوہ چھوٹی کہانیاں لکھنے سے ابتداء کریں اور جب کچھ لکھیں تو لازماً گھر میں کسی بڑے سے اس کی اصلاح کروائیں۔ یہ مقصد بھی ذہن میں رکھیں کہ آپ کہ کہانیاں کیوں لکھنا چاہتی ہیں۔ یہ ضروری نہیں کہ آپ کی پہلی کہانی ہی کوئی بہت شاہکار قسم کی چیز ہو بلکہ مستقل پریکٹس کرکے ہی انسان دنیا میں کوئی اعلیٰ مقام حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ  www.vshineworld.com پر بھی نئے لکھنے والوں کے لیے
My page
کے نام سے ایک گوشہ مخصوص ہے آپ وہاں پر اپنی لکھی چیزیں بھیج کر لوگوں کی آراء حاصل کرسکتی ہیں۔ اس سے بھی آپ اپنی خامیاں دور کرکے مزید بہتر لکھ سکیں گی۔
 
  والسلام
آپ کا انکل
 
<< پچھلا سوال  |  اگلا سوال >>
     
    انکل شائن سے پوچھئے
 
Bookmark and Share

   
 
انکل شائن
  سب سے زیادہ پڑھے جانے والے
میری ایک...  
میری عم دس...  
میری اردو...  
میرا نام...  
میں کھاتی...  
انکل میں...  
پرچے کے...  
دوست ناراض...  
کیا رمضان...  
میری عمر...  
 
     
  ریکارڈز  
  August --- 2016
  May --- 2016
 
Close