Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

انکل شائن   رسالہ
 
سوالات و جوابات   انکل شائن سے پوچھئے
     
<< پچھلا سوال  |  اگلا سوال >>
     
سوال پوچھنے والے:   عبدالرحمن

دوست مدد نہیں کرتا

میری عمر بارہ سال ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا ایک دوست ہے جو زیادہ تر وقت میرے ساتھ ہی رہتا ہے، جب بھی اسے کوئی مسئلہ درپیش ہو وہ مجھ سے رابطہ کرکے ہی اپنا کام نکلواتا ہے۔ مگر جب مجھے کبھی اس کی مدد کی ضرورت پڑتی ہے تو وہ بالکل انجان بن جاتا ہے اور بجائے میری مدد کرنے کے ادھر ادھر کے بہانے بنا کر خودغرضی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ کیا مجھے اس سے دوستی رکھنی چاہیے؟ عبدالرحمن، جدہ۔

مسئلے کی نوعیت   دوست
شہر   جدہ
اسکول کا نام  
دیکھے گئے   1046
شائع کیا   Nov 11th 2010
  جوابات  
 
آپ کا مسئلہ غور طلب ہے۔ واقعی یہ کوئی اچھی بات نہیں کہ کوئی دوست برے وقتوںمیں اپنے دوست کا ساتھ چھوڑ دے۔ دوست یا ساتھی کا مطلبہ ہی یہی ہے کہ وہ بندہ جو ہر اچھی یا بری گھڑی میں آپ کے ساتھ ہو۔ بزرگوں کا بھی کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص اپنے دوستوں ہی کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔ آپ کے سوال کی اچھی بات یہ ہے کہ آپ ہر وقت اپنے دوست کی مدد کو تیار رہتے ہیں یہ کسی بھی انسان کی ایک بڑی خوبی ہے۔ مگر یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ اگر ہم کسی فرد کی مدد کریں یا اس کے ساتھ کوئی احسان کریں تو ہمیں بدلے کی خواہش نہیں رکھنی چاہیے کیوں کہ اس کا اجر تو اللہ تعالیٰ ہی عطا کرسکتا ہے۔
اگر آپ کا دوست دوستی کے صحیح مفہوم سے آگاہ نہیں ہے تو آپ کو چاہیے اسے نرمی اور محبت سے سمجھائیں کہ اس طرح کا رویہ ٹھیک نہیں۔ ہمیں آپس میں ایک دوسرے کے کام آنا چاہیے۔ امید ہے وہ یقیناً اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کرکے اسے بہتر کرنے کی کوشش کرے گا۔ اس کے باوجود وہ پھر بھی پرانے رویے پر قائم رہے تو پھر ہمارا آپ کو یہی مشورہ ہے کہ اپ اس سے اپنی دوستی میں کمی لائیں اس کے کام ضرور کریں مگر اس سے دوستوں والی امید نہ رکھیں تاکہ بعد میں آپ کو مایوسی نہ ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ اچھے دوستوں کی تلاش بھی جاری رکھیں۔
 
  والسلام
آپ کا انکل
 
<< پچھلا سوال  |  اگلا سوال >>
     
    انکل شائن سے پوچھئے
 
Bookmark and Share

   
 
انکل شائن
  سب سے زیادہ پڑھے جانے والے
میری ایک...  
میری عم دس...  
میری اردو...  
میرا نام...  
میں کھاتی...  
انکل میں...  
پرچے کے...  
دوست ناراض...  
کیا رمضان...  
میری عمر...  
 
     
  ریکارڈز  
  August --- 2016
  May --- 2016
 
Close