Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

انکل شائن   رسالہ
 
سوالات و جوابات   انکل شائن سے پوچھئے
     
<< پچھلا سوال  |  اگلا سوال >>
     
سوال پوچھنے والے:   عابد

دل بہت اداس ہے

میرا نام عابد ہے میں پانچویں جماعت میں پڑھتا ہوں۔ گزشتہ مہینے میری دادی کا انتقال ہوگیا ہے ان کی وفات کے بعد میرا دل بہت اداس ہے کیوں کہ میری دادی مجھ سے بہت محبت کرتی تھیں، ان کے بغیر گھر بہت سونا سونا لگتا ہے؟ ((عابد، کراچی۔

مسئلے کی نوعیت   گھر
شہر   کراچی
اسکول کا نام   OAK
دیکھے گئے   1319
شائع کیا   Nov 11th 2010
  جوابات  
 
پیارے عابد، آپ کی دادی کے انتقال کا سن کر انتہائی افسوس ہوا۔ اللہ تعالیٰ آپ کی دادی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ واقعی اپنے کسی پیارے کا بچھڑ جانا ایک ایسا صدمہ ہوتا ہے جس کی تلافی ممکن نہیں ہوتی اور آپ کی تو محبت کرنے والی دادی آپ سے جدا ہوگئی ہیں۔
اچھے عابد، اس دنیا میں جو بھی آئے گا اسے ایک نہ ایک دن یہاں سے جانا ضرور ہے، اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں۔ اس لیے ہمیں اس معاملے میں بھی صبر سے کام لینا چاہیے۔ آپ کے صدمے یا افسوس سے آپ کی دادی کو کوئی فائدہ تو ممکن نہیں۔ البتہ اگر آپ اور آپ کے گھر والے ان کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعائے مغفرت کریں، نیک اعمال کریں اور ان کی بتائی ہوئی اچھی باتوں پر عمل کریں تو اس سے یقیناً آپ کی دادی کو بہت فائدہ ہوگا اور ان کی نیکیوں میں اضافہ ہوگا۔ کیوں کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے ایک ارشاد کے مطابق نیک اولاد اپنے والدین کے لیے صدقہ جاریہ ہوتی ہے۔ مطلب وہ جو نیکیاں کرے گی اس کے والدین کو اس کا ثواب پہنچتا رہے گا۔
 
  والسلام
آپ کا انکل
 
<< پچھلا سوال  |  اگلا سوال >>
     
    انکل شائن سے پوچھئے
 
Bookmark and Share

   
 
انکل شائن
  سب سے زیادہ پڑھے جانے والے
میری ایک...  
میری عم دس...  
میری اردو...  
میرا نام...  
میں کھاتی...  
انکل میں...  
پرچے کے...  
دوست ناراض...  
کیا رمضان...  
میری عمر...  
 
     
  ریکارڈز  
  August --- 2016
 
Close