میری ایک اسکول کی دوست ہے، وہ سب سے الگ رہتی ہے اور اس سے کوئی بات بھی نہیں کرتا، اگر میں بات کرنا چاہوں تو مجھے وہ ڈانٹ دیتی ہے، بتائیں میں کیا کروں؟۔
مسئلے کی نوعیت
دوست
شہر
karachi
اسکول کا نام
national high school
دیکھے گئے
606
شائع کیا
May 27th 2011
جوابات
عزیز انیلہ آپ بہت نرم دل اور دوسروں کا خیال رکھنے والی ہیں، یہ بہت اچھی بات ہے کہ آپ اپنی دوست سے بات کرنا چاہتی ہیں لیکن یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ اس دنیا میں تمام لوگ ایک دوسرے سے مختلف عادات اور فطرت رکھتے ہیں، اگر آپ کی دوست کسی سے بات نہیں کرتی تو یہ کوئی بری بات نہیں، آپ کو چاہیے کہ اس کی دلچسپی کے متعلق معلوم کریں، اگر آپ کو بھی اس کی پسند سے دلچسپی ہے تو یقیناً وہ آپ کی دوست بن سکتی ہے، یہ پسند آپ کی پڑھائی اور مضمون یا کھیل کود سے متعلق ہوسکتی ہے، پھر بھی اگر وہ بات کرنا نہیں چاہتی تو کوئی بات نہیں آپ کو دوستی سے زیادہ پڑھائی پر توجہ دینا چاہیے، باتوں کے لیے ساری عمر پڑی ہے۔