انکل میں کیڈٹ کالج میں داخلہ لینا چاہتا ہوں، میرے لیے دعا کریں اور مجھے کیسے تیاری کرنی چاہیے؟
مسئلے کی نوعیت
اسکول
شہر
ژوب
اسکول کا نام
دیکھے گئے
440
شائع کیا
Feb 2nd 2011
جوابات
مزمل ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں اور آپ ضرور کیڈٹ کالج میں داخلہ لیں۔ اس کے لیے اخبارات میں متعلقہ کالج کے اشتہارات دیکھ سکتے ہیں جن سے آپ داخلے کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں، آپ آن لائن اخبارات بھی دیکھیں۔ اس کے علاوہ ہر کالج کا داخلوں سے متعلق بروشر بھی ساتھ ہوتا ہے جس میں آپ کو تیاری سے متعلق رہنمائی ملے گی۔ آپ اپنی گزشتہ سال کی کتابوں کو دوبارہ پڑھیں اور بازار سے معلومات عامہ وغیرہ کی کتابیں بھی خرید کر پڑھیں۔ ان شاءاللہ آپ علم حاصل کرتے ہوئے اپنا نیک مقصد ضرور حاصل کریں گے۔