السلام و علیکم، انکل میری ہینڈ رائٹنگ اچھی نہیں ہے۔ میں اپنی ہینڈ رائٹنگ کیسے اچھی کرسکتا ہوں؟
مسئلے کی نوعیت
اسکول
شہر
لاھہر
اسکول کا نام
دیکھے گئے
292
شائع کیا
Jan 31st 2011
جوابات
طلحہ آپ نے یہ تو لکھا ہی نہیں کہ آپ کی لکھائی اردو کی خراب ہے یا انگریزی کی۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ نے دونوں زبانوں کی لکھائی پر توجہ نہ دی ہو اور آپ کو دونوں مضامین کے پیریڈ میں اپنے استاد یا استانی سے خراب لکھائی پر ڈانٹ پڑی ہو۔ آپ بازار سے خوشخطی کی ورک بک خرید کر اس پر مشق شروع کریں، مزید یہ کہ جس طرح اکثر کوئی جملہ سو بار لکھنے کی سزا دی جاتی ہے تو اس سزا کو خود اختیار کرکے خوب لکھنے کی کوشش کریں، اردو بھی پہلے چار لائنوں والی کاپی پر لکھیں اور پھر ایک لائن والے صفحات پر لائن کے عین اوپر الفاظ کو لکھنا سیکھیں۔ اس کے لیے آپ استاد سے اچھی لکھائی کے نمونے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔