وعلیکم السلام طلحہ ہر انسان میں اللہ تعالیٰ نے کوئی نہ کوئی صلاحیت چھپا رکھی ہے جسے تلاش کرنا خود انسان کا کام ہے، اگر آپ کو کرکٹ کھیلنے کا بہت زیادہ شوق ہے تو اسے برا تو نہیں کہا جاسکتا، ہاں یہ ضرور ذہن میں رکھنا چاہیے کہ اس طرح ہم اپنی دوسری صلاحیتوں کو تو نہیں ضائع کررہے، یعنی ہوسکتا ہے کہ آپ اس کے علاوہ بھی کوئی اہم مقصد حاصل کرسکتے ہوں، جہاں آپ کم محنت سے زیادہ اچھا مقام حاصل کرسکیں گے، کرکٹ برا کھیل نہیں لیکن ہمارے ملک میں پہلے ہی بڑی تعداد کرکٹر بننے کے خواب دیکھتی رہتی ہے، آپ کرکٹ کو شام کے اوقات میں مشغلہ کی حد تک رکھیں تو بہتر رہے گا۔ |