وعلیکم السلام زارا آپ کو لکھنے کا شوق ہے اور اس کے لیے آپ کسی ایسی جگہ کی تلاش میں بھی ہیں جہاں انہیں ان کا صحیح مقام مل سکے۔ جہاں تک وی شائن پر اشاعت کا تعلق ہے تو نوآموز لکھاریوں کے لیے میرا صفحہ موجود ہے، البتہ اگر آپ اپنی تحریروں کو اس کے علاوہ صفحات پر شائع کرنا چاہیں تو ہمیں ڈاک کے ذریعے اے ون شمعون آباد، بلاک 13 گلشن اقبال کراچی کے پتا پر ارسال کردیں۔ ہمارے مدیران ان کو دیکھنے کے بعد کوئی رائے قائم کریں گے، دوسری بات کہ شاعری کے لیے کسی استاد کا ہونا لازمی ہے جو آپ کی شاعری کی اصلاح کرسکے، آرٹیکل اور ناول وغیرہ آپ اخبارات و رسائل میں بھی بھیج سکتی ہیں۔ |