وعلیکم السلام اشہد آپ نے جو بات کی وہ صرف آپ کے ساتھ نہیں بلکہ اکثر کے ساتھ ہوتا ہے، ابلیس نے جب اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی تو اپنی ہٹ دھرمی اور ضد میں آکر اللہ سے مہلت طلب کی تاکہ اللہ کے بندوں کو بھٹکا سکے۔ اللہ تعالیٰ نے کہا کہ میرے خاص بندے تیرے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ تو اشہد اگر آپ اللہ کے خاص بندوں میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو پھر تو آپ کو شیطان کو شکست دینا ہوگی۔اچھا کام کرنے سے پہلے شیطان رکاوٹ ضرور ڈالتا ہے لیکن اس کا بس ایسے لوگوں پر نہیں چلتا جو اللہ کو ہر حال میں اٹھتے بیٹھتے یاد رکھیں، ایک اور بات کہ آپ کو اپنے اچھے کام سے خوشی اور برے کام سے رنج ہونا چاہیے، یہ مومن کی نشانی ہے۔ |