میری عم دس سال ہے، میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے کھانے میں صرف گوشت پسند ہے۔ مثلاً مرغی، گائے، بکرے وغیرہ کا۔ میری امی مجھے سبزیاں کھانے کو کہتی ہیں مگر وہ مجھے اچھی نہیں لگتیں؟
(احمد، لاہور)۔
مسئلے کی نوعیت
صحت
شہر
لاہور
اسکول کا نام
The City Scool
دیکھے گئے
805
شائع کیا
Nov 11th 2010
جوابات
پیارے احمد! سب سے پہلے تو انکل شائن کی محفل میں آنے پر خوش آمدید۔ اب آتے ہیں تمہارے مسئلے کی طرف۔ یہ صرف تمہارا مسئلہ نہیں بلکہ بہت سارے بچے اس کا شکار ہیں۔ گوشت واقع صحت کے لیے ایک مفید غذا ہے اور ذائقے کے لحاظ سے بھی اسے پسند کیا جاتا ہے مگر صرف اسی سے اپنا پیٹ بھرنا یہ کسی طور مناسب نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اناج، گوشت، سبزیوں اور دیگر غذائی اشیاء میں الگ الگ فوائد و خصوصیات رکھے ہیں جس کی وجہ انسانی جسم کو اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے ان کی ضرورت پڑتی ہے۔ مثلاً گوشت میں پروٹین بڑی مقدار میں میسر ہوتا ہے۔ دودھد کیلشیم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اسی طرح سبزیاں بھی ہمارے جسم کی اہم ضرورت مثلاً آئرن، کاربوہائیڈریٹ وغیرہ کو پورا کرتی ہیں۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ سبزی کو اپنی خوراک میں شامل کریں۔ اب یہ بات کہ اچھی نہ لگنے پر انہیں کس طرح کھائیں۔ اس کا حل یہ ہے کہ اپنی امی سے کہیں کہ جب بھی آپ گوشت پکائیں ان میں کوئی ایک سبزی شامل کردیا کریں اس طرح آپ کو آہستہ آہستہ سبزیاں کھانے کی عادت پڑ جائے گی۔ اس کے علاوہ آج کل سبزیوں سے بنی بہت مزے دار کھانوں کی تراکیب بھی مختلف کھانوں کے میگزین میں آتی رہتی ہیں اپنی امی سے کہیں کہ انہیں بھی بنا کر دیکھیں۔