میرا صفحہ > کہانیاں > بارہ مہینے Bookmark and Share
  << پچھلی کہانی  |  اگلی کہانی >>  
Amir Paracha
Amir Paracha
Model High
بارہ مہینے
تاریخِ تخلیق Jan 14th 2010
تمام تبصرے : 0
دیکھے گئے :  920
1 فرد اس صفحہ کو پسند کرتا ہے!

پسند کیا

Rank 25 Out of 10
کسی گائوں میں ایک غریب عورت رہا کرتی تھی اس کے چھ بچے تھے، وہ روزانہ کھیت سے مولی توڑنے جاتی تھی، ایک دفعہ وہ مولی لے کر واپس آرہی تھی کے اسے اندر سے کھسر پھسر کی آوازیں آنے لگیں،وہ اندر گئی تو اندر بارہ آدمی بیٹھے ہوئے تھے وہ سب آپس میں لڑر رہے تھے، اس عورت کو دیکھتے ہی وہ سب آرام سے بیٹھ گئے اور کہنے لگے اماں اماں بتائو سب مہینوں میں سب سے اچھا مہینہ کون سا ہوتا ہے، عورت بولی بیٹا مجھے تو سب مہینے پسند ہیں کیوں کہ ہر مہینے میں کوئی نہ کوئی خوبی ضرورہوتی ہے یہ لو اماں سونا یہ تمہارا انعام ہے تم نے ہم سب کا مسئلہ حل کردیا ہے، ہم سب اسی وجہ سے لڑرہے تھے، کیوں کہ ہم ہی بارہ مہینے ہیں۔
بارہ مہینوں نے انہیں خوب سارا سونا اور پیسے دئیے، عورت نے گھر آکر وہ سونا اور پیسے اپنے بچوں کو دکھائے وہ سب بہت خوش ہوئے اور وہ ابھی پیسے گن ہی رہی تھی کہ اس کی لالچی ہمسائی آگئی، اس نے جو اتنا سارا سونا دیکھا تو کہنے لگی، ارے بہن، اتنا سارا پیسہ کہاں سے لائی ہو، عورت بے چاری سیدھی تھی، اس نے سب کچھ بتادیا، لالچی عورت نے بھی سوچا کہ وہ بھی اس غار میں ضرور جائے گی۔
وہ عورت وہاں پہنچی تو بارہ مہینے اسے دیکھ کر بہت خوش ہوئے انہوں نے سوچا کے اس سے بھی رائے لے لیتے ہیں چنانچہ انہوں نے سوچا آپ کو کون سا مہینہ اچھا لگتا ہے عورت نے کہا کہ سچی بات تو یہ ہے کوئی بھی مہینہ اچھا نہیں ہوتا دیکھو کسی میں خزاں پڑتی ہے، کسی میں سردی کسی میں گرمی اس طرح ہر مہینے میں کوئی نہ کوئی آفت آتی رہتی ہے، اچھا لائو اماں اپنی ٹوکری دے دو ہم تمہیں پیسے دیں گے لالچی عورت نے فوراً ٹوکری دے دی۔
گھر پہنچ کر اس نے میز پر جلدی سے ٹوکری الٹ دی، اس میں کنکر ہی کنکر تھے وہ عورت بھاگی بھاگی اس عورت کے پاس گئی تو اس نے کہا جب بارہ مہینوں نے پوچھا تو تم نے کیا جواب دیا، تو عورت نے کہا میں نے تو صاف صاف کہہ دیا تھا کہ کوئی مہینہ اچھا نہیں ہوتا، سیدھی عورت نے کہا دیکھو ہر بات کہنے کا سلیقہ ہوتا ہے میں نے جب ان سے یہ کہا تھا کہ ہر ماہ میں کوئی نہ کوئی خوبی ہوتی ہے تو اس کا مطلب ہرگز نہیں کہ ہر ماہ میں صرف خوبیاں ہی خوبیاں ہوتی ہیں یقیناً کچھ خرابیاں ہوتی ہوں گی لیکن میں نے یہی بات اس انداز سے کہی کہ انہیں اچھی لگی اور ان کا جگھڑا ختم ہوگیا پھر ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ میرے ذہن میں کوئی لالچ نہ تھا اس لیے مجھے اللہ نے میری اچھی نیت کا انعام دے دیا اور تم چوں کہ لالچ کی نیت سے گئی تھیں اس لیے تمہیں تمہارے لالچ کا انعام مل گیا۔




  << پچھلی کہانی  |  اگلی کہانی >>  

تبصرے 0

اپنا تبصرہ بھیجیں
 
 
Close
 
 
Stories Drawings Jokes Articles Poems