میرا صفحہ > کہانیاں > ناکام Bookmark and Share
  << پچھلی کہانی  |  اگلی کہانی >>  
Nasir Taimoori
Nasir Taimoori
University Of Karachi
ناکام آپریشن
تاریخِ تخلیق Jan 14th 2010
تمام تبصرے : 0
دیکھے گئے :  611
1 فرد اس صفحہ کو پسند کرتا ہے!

پسند کیا

Rank 25 Out of 10
مابدولت کلاس میں براجمان تھے اور ٹیچر کے لیکچر کو ہمہ تن گوش ایسے سن رہے تھے، گویا یہی بات، بالکہ اسی طرح بی بی سی لندن کے گوش گزار کرنی ہو۔ یہ اور بات کہ ہمارے پلے خاک بھی نہیں پڑ رہا تھا، لیکن ٹیچر کی آخری بات جو ہمارے دل پر نقش ہو کر رہ گئی وہ یہ تھی کہ آپ لوگ بھی مینڈک کا آپریشن کرنے کی کوشش ضرور کریں۔
اب تو ہم چھٹی کا شدت سے انتظار فرمانے لگے تاکہ جلد از جلد گھر پہنچ کر مینڈک کو اوپر پہنچاسکیں، ساتھیو، آپ اوپر پہنچانے کا مطلب تو ضرور سمجھتے ہوں گے۔ خیر جناب چھٹی ہوہی گئی اور اس دن سب سے پہلے اسکول سے باہر نکلنے کا شرف ہم نے حاصل کیا اور تقریباً اڑنے کے انداز میں گھر کی جانب دوڑ پڑے، گھر پہنچ کر ہم نے بستے سے اپنے آپ کو الگ کیا اور غلس خانے کا رخ کیا، کیوں کہ مینڈکوں کا اڈہ وہی ہے۔ بدقسمتی سے اس وقت غسل خانے میں صرف دو مینڈک تھے اور ان میں سے بھی ایک ہمیں دیکھتے ہی نالی کے راستے فرار ہوگیا، شاید ہمیں دیکھ کر ڈر گیا تھا۔ اب ہم دوسرے مینڈک کی طرف بڑھے ہمیں مینڈک کی آنکھوں میں موت کے سائے منڈلاتے نظر آئے۔ ہم نے جیسے ہی مینڈک کو پکڑنے کی کوشش کی، یعنی جھپٹا مارا، لیکن ہائے اب تو ہمارے ہاتھ اس زور سے زمین سے ٹکرایا کہ بے اختیار ہی ہماری چیخ نکل گئی، لیکن افسوس ہم اب بھی مینڈک نہ پکڑ سکے البتہ مینڈک غسل خانے کی نالی کے راستے باہر نکل کر ہماری چیخ سے ضرور محظوظ ہوا ہوگا، ہم مینڈک کو صلوٰتیں سناتے اور اپنے ہاتھ کو سہلاتے باتھ روم سے باہر نکل آئے۔

  << پچھلی کہانی  |  اگلی کہانی >>  

تبصرے 0

اپنا تبصرہ بھیجیں
 
 
Close
 
 
Stories Drawings Jokes Articles Poems