میرا صفحہ > مضامین > چوہا، Bookmark and Share
  << پچھلا مضمون  |  اگلا مضمون >>  
Ahmed Alam
Ahmed Alam
Bright Star School
چوہا، انسان کا سب سے بڑا دشمن
تاریخِ تخلیق Jan 14th 2010
تمام تبصرے : 0
دیکھے گئے :  915
1 فرد اس صفحہ کو پسند کرتا ہے!

پسند کیا

Rank 25 Out of 10
کہا جاتا ہے کہ انسان کا سب سے بڑا دشمن انسان ہی ہے، لیکن کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ دنیا میں انسان کا دوسرا بڑا دشمن کون ہے، ارے آپ تو سوچ میں پڑگئے۔ اچھا ہم بتائے دیتے ہیں۔ جناب انسان کا سب سے بڑا دشمن ایک چھوٹا سا جانور ہے ایسا جانور جو دنیا کے ہر ملک میں ظلم کی طرح کثرت سے پایا جاتا ہے اور یہ جانور ہے "چوہا" ارے آپ تو پھر سوچ میں پڑ گئے لگتا ہے آپ کو سوچنے کی بہت عادت ہے۔ آپ یہی سوچ رہے ہیں نا کہ چوہا انسان کا سب سے بڑا دشمن کس طرح ہے تو آئیے ہم بتائے دیتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک کی ایک رپورٹ کے مطابق ہر سال دنیا بھر میں پیدا ہونے والی کل خوراک کا پانچ فیصد چوہے کھاجاتے ہیں۔ اس کے علاوہ چوہے دنیا بھر میں تقریبا20 اقسام کی خطرناک بیماریوں کو پھیلانے کا سبب بھی بنتے ہیں، امریکی حکومت چوہوں کو مختلف ذرائع سے ہلاک کرنے کے لیے ہر سال تقریباً 13 ملین ڈالر خرچ کررہی ہے۔
چوہے انسانوں کے لیے کتنے خطرناک ہیں اس کا اندازہ صرف اسی سے لگایا جاسکتا ہے کہ 1898ء میں ہندوسان میں چوہوں کے باعث پھیلنے والی طاعون کی بیماری سے ایک کروڑ پچیس لاکھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس وقت بھی ہندوستان کی شہر بمبئی میں ہر سال 20 ہزار افراد چوہوں کے کاٹنے سے چڑھنے والے بخار میں مبتلا ہوتے ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے بمبئی میں 85 افراد کو چوہے مارنے کے کام پر مامور کررکھا ہے۔ جن میں سے ایک فرد ہر رات تقریباً 25 چوہوں کی جان لیتا ہے۔ اس اہمیت کے پیش نظر امریکا میں چوہوں کی زندگی پر تحقیقات کی گئی ہیں جن سے بڑی دلچسپ معلومات سامنے آئی ہیں۔ تحقیقات کرنے والوں کے بقول چوہوں کی ہر کالونی خوفناک مقابلے کا منظر پیش کرتی نظر آتی ہے۔ طاقتور چوہے ان علاقوں پر قبضہ کرلیتے ہیں جن کے قریب غذا باآسانی اور کثرت سے دستیاب ہوتی ہے اور یہ چوہے کمزور چوہوں کو وہاں سے بھاگنے پر مجبور کردیتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق ہر چوہیا ایک سال میں تقریباً دس بچوں کو جنم دیتی ہے۔ اسے انسان کی خوش قسمتی کہیے کہ چوہوں کی اوسط عمر ایک سال سے زیادہ نہیں ہوتی۔ ورنہ یہ زمین چوہوں کی کثرت سے تنگ ہوجاتی۔
تاہم چوہے جہاں انسانوں کے لیے اتنے خطرناک ہیں وہیں وہ انسانوں کے لیے تمام جانوروں سے زیادہ مفید بھی ہیں۔ مثال کے طور پر اس وقت دنیا بھر میں مختلف انسانی بیماریوں کے علاج کے سلسلے میں تجربات کے لیے چوہوں کو استعمال کیا جارہا ہے، ایک اندازے کے مطابق صرف امریکا میں 18 ملین چوہوں کو طبی اورنفسیاتی مطالعہ کے لیے استعمال کیا جائے۔
اس کے علاوہ چوہوں کو سدھا کر انہیں مختلف کرتب دکھانے کے لیے بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

  << پچھلا مضمون  |  اگلا مضمون >>  

تبصرے 0

اپنا تبصرہ بھیجیں
 
 
Close
 
 
Stories Drawings Jokes Articles Poems