میرا صفحہ > کہانیاں > رزلٹ Bookmark and Share
  << پچھلی کہانی  |  اگلی کہانی >>  
Sumayya Mansoor
Sumayya Mansoor
Student
رزلٹ
تاریخِ تخلیق Feb 14th 2013
تمام تبصرے : 2
دیکھے گئے :  736
پسند کیا

Rank 1 Out of 10
آج کل سب بچے اپنے رزلٹ کا انتظار کررہے ہوں گے۔ کچھ بچوں کے تو رزلٹ آبھی چکے ہوں گے، اور وہ یا تو بہت خوش ہوںگے اپنے اچھے رزلٹ پر، یا آئندہ کے لیے اور محنت کررہے ہوں گے، اور ہمیں محنت کرنی بھی چاہیے کیونکہ پھر ہم کو فائنل امتحان بھی تو دینا ہے ناں
لیکن کیا کبھی آپ نے یہ سوچا کہ جو ہمارا رزلٹ آنے والا ہے جس کا ہمیں معلوم نہیں کہ کب آجائے، اور پتا نہیں ہم نے اس کے لیے  کچھ تیاری کی بھی ہے کہ نہیں۔ ہمیں تو یہ بھی نہیں پتا کہ ہمارا یہاں رہنے کا مقررہ وقت کب ختم ہوجائے اور پھر رزلٹ بھی آئوٹ ہوجائے۔ جانتے ہیں وہ کون سا سلیبس ہے اور کون سا رزلٹ؟
جی ہاں میں اِس زندگی کے پیپر اور پھر قیامت کے دن جب ہمیں ہمارا رزلٹ کارڈ دیا جائے گا اس کی بات کررہی ہوں۔ جس طرح یہاں ہم اپنے اسکول کے میدان یا ہال میں رزلٹ کارڈ حاصل کرنے کے لیے بیٹھے ہوتے ہیں ایسے ہی وہاں بہت بڑے میدان میں سارے انسان کھڑے ہوں گے۔ اور جسے اس کا رزلٹ کارڈ سیدھے ہاتھ میں تھمایا جائے گا وہ کامیاب اور اس کا چہرہ روشن ہوگا۔ اور جو لوگ فیل ہوجائیں گے ان کو ان کا رزلٹ ان کے بائیں ہاتھ میں تھمایا جائے گا اور ان کے چہرے سیاہ پڑجائیں گے۔ جو لوگ کامیاب ہوجائیں گے انعام کے طور پر ان کو وہاں ایک خوب صورت باغ دیا جائے گا جہاں ہر نعمت ہوگی، کیونکہ انہوں نے دنیا میں اللہ کے احکامات پر عمل کیا۔ اور ناکام لوگوں کے لیے وہاں سخت سزا ہوگی۔ اور یہ دنیا کے امتحان جیسا نہیں ہوگا کہ ایک بار فیل ہوگئے تو دوبارہ تیاری کرکے امتحان دے دیا۔ بلکہ یہ تو بس ایک ہی دفعہ کا امتحان ہے۔
تو کیا آپ سب نے اس رزلٹ کے لیے کچھ تیاری کی ہے؟ اگر نہیں کی تو آج سے بلکہ ابھی سے شروع ہوجائیں۔ پھر پتا نہیں کب زرلٹ آجائے۔
  << پچھلی کہانی  |  اگلی کہانی >>  

تبصرے 2
SAAD بہھت اچھا SAAD
May 25th 2014
 
 
Engr. آخرت کے امتحان کی تیاری بہت ضروری ہے. Engr.
Mar 12th 2013
 
 

اپنا تبصرہ بھیجیں
 
 
Close
 
 
Stories Drawings Jokes Articles Poems