میرا صفحہ > کہانیاں > عظیم بیٹا Bookmark and Share
  << پچھلی کہانی  |  اگلی کہانی >>  
Muhammad rohaan
Muhammad rohaan
ڈیسٹینیشن گرامر اسکول
عظیم بیٹا
تاریخِ تخلیق Jan 31st 2011
تمام تبصرے : 4
دیکھے گئے :  1517
5 افراد اس صفحہ کو پسند کرتے ہیں!

پسند کیا

Rank 1 Out of 10
ایک دفعہ تین عورتیں کنویں پر پانی بھرنے گئیں۔ جب یہ کنویں کے پاس پہنچیں تو ان میں سے ایک کہنے لگی کہ میرے بیٹے نے بہت بہت زیادہ علم حاصل کیا ہے۔ وہ ستاروں کو دیکھ کر ان کے نام بتادیتا ہے۔ دوسری نے کہا۔ میرا بیٹا بہت بڑا پہلوان ہے، وہ اتنا طاقتور ہے کہ کوئی اسے پچھاڑ نہیںسکتا۔ تیسری عورت خاموش رہی۔ پہلی اور دوسری عورت نے اس سے اس کے بیٹے کے بارے میں پوچھا تو اس کے جواب میں اس نے اتنا کہا کہ میرا بیٹا سیدھا سادھا اور اچھا ہے۔
جب تینوں عورتیں گاﺅں واپس آرہی تھیں، تو انہوں نے دیکھا کہ ان کے بیٹے ان کی طرف آرہے ہیں۔ جب وہ قریب پہنچے تو ان میں سے ایک نے کہا۔ ماں مجھے بہت اچھی نوکری مل گئی ہے۔ گھر چلیے اور مجھے کھانا کھلائیے۔ دوسرے بیٹے نے اپنی ماں سے کہا۔ ماںمیں نے پہلوانی کا مقابلہ جیتا ہے اور مجھے بہت سا انعام ملا ہے۔ گھر آئیں اور مجھے اچھا سا کھانا دیں۔ تیسرے بیٹے نے کہا۔ ماں آپ پانی بھرنے کا مشکل کام کیوں کرتی ہیں، مجھے بتادیا کریں۔ یہ کہنے کے بعد اس نے اپنی ماں سے پانی کا گھڑا لے لیا۔
اب یہ تینوں عورتیں ایک عقلمند آدمی کے پاس گئیں اور اسے اپنے بیٹوں کی خصوصیات بتائیں اور پوچھا کہ کس کا بیٹا عظیم ہے، اس آدمی نے جواب دیا وہ جس نے اپنی ماں کی مدد کی، عظیم بیٹا ہے۔
ہمیں بھی اپنے والدین کا ادب کرنا چاہیے اور ان کی خدمت کرنی چاہیے۔
  << پچھلی کہانی  |  اگلی کہانی >>  

تبصرے 4
Sumayya بھت اچھی کھانی ھے Sumayya
Dec 22nd 2012
 
 
Menahil آچھی کہانی ھے Menahil
Jun 1st 2012
 
 
maha بہت مزے کی دلچسپ کہانی ہے Maha
Jan 8th 2012
 
 
Arooj I LIKE IT Arooj
Sep 24th 2011
 
 

اپنا تبصرہ بھیجیں
 
 
Close
 
 
Stories Drawings Jokes Articles Poems