|
|
|
اے قائد اعظم اے قائد اعظم تو ہی تو ہے اس ملک خداداد کا بانی یہ پان وطن ہے تیری عظمت کی نشانی ہے فخر کہ ہیں تیری امانت کے امین ہم اے قائد اعظم ہے شاعر مشرق کے حسیں خواب کی تعبیر یہ پاک وطن آج ہے فردوس کی تصویر اڑتا ہی رہے گا تیری آزادی کا پرچم اے قائد اعظم ہیں قوم کے راہبر تیرے افکار کے دھارے بڑھتا ہے سفینہ تیری یادوں کے سہارے ہے خوف تھپڑوں کا نہ موجوں کا کوئی غم اے قائد اعظم |
|
|
|
 |
|
|
|
|