Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

صفحہ اول
لائبریری
تاریخ عالم > جدید دور
ہیروشیما پر...
جرمنی کی شکست
پرل ہاربر کی...
ہٹلر کا...
نہر سویز کی...
نہر پامانہ کا...
انقلاب روس
جنگ عظیم اول...
گھوڑے کے بغیر...
سمندر کی...
انقلاب فرانس
امریکا میں...
دعا
سرگرمیاں
انکل شائن
رسالہ
کیا آپ جانتے ہیں ؟
گیمز
تازہ ترین خبریں
 

تاریخ عالم

 
   

 

 

 
Bookmark and Share

Next   Back
 

جنگ عظیم اول کا آغاز

 
   
 
18-1914 کی جنگ کا آغاز آسٹریا ہنگری کے ولی عہد فرانسس فرڈی منڈ کے قتل سے ہوا۔ یہ واقعہ 28 جون کو پیش آیا۔ 3 اگست کو جرمنی نے بیلجیم اور لکسمبرگ پر حملہ کردیا۔ اس طرح جنگ شروع ہوگئی۔
شرقی محاذ پر ہنڈ بزرگ کے زیر قیادت انہوں نے روسیوں کو سخت شکستیں دیں۔ 1916ء میں روسیوں نے جوابی حملہ کیا، مگر دس لاکھ روسی کھیت رہے، اس خوفناک حادثے سے روس میں انقلاب ہوگیا اور اس نے جنگ سے دست کشی اختیار کرلی۔ آسٹریا کی فوجیں جرمنی اور بلغاریہ کی امداد کے بغیر سرویا اور مانٹی نیگرو کے خلاف بھی کامیابی حاصل نہ کرسکیں۔ برطانیہ نے جرمنوں کی افریقی نو آبادیوں پر قبضہ جمالیا،لیکن گیلی پولی میں ترکوں سے شکست کھائی۔ اٹلی، جرمنی اور آسٹریا سے معاہدے کے خلاف برطانیہ اور فرانس کے ساتھ مل گیا اور 1917ء تک آسٹریا سے بے نتیجہ لڑتا رہا بلیک کسپورٹیو کی جنگ میں ذلت کے ساتھ شکست کھا کر بھاگا۔
اس جنگ میں سائنس کے کمالات خوب نمایاں ہوئے، جرمنوں نے آبدوزوں کے حملے اس پیمانے پر پہنچادیے کہ بحری تجارت کے لیے دہشت انگیز خطرہ پیدا ہوگیا، بلکہ برطانیہ کی بحری فوج کا شیرازہ درہم برہم ہونے کے قریب پہنچ گیا تھا، لیکن جرمنوں نے یہ غلطی کی کہ امریکی جہاز لوسی ٹینیا کو انہوں نے ڈبو دیا جس پر 1917ء میں امریکا بھی فرانس و برطانیہ کے دوش بدوش لڑائی میں شریک ہوگیا۔
1918میں جرمن آبدوزوں  کا خطرہ کم ہوگیا تو چھ لاکھ امریکی فوجیں فرانس پہنچ گئیں، جرمنوں میں داخلی اختلافات شروع ہوگئے اور ستمبر، اکتوبر اور نومبر میں وہ ہر محاذ پر پسپا ہوئے۔ جرمن بیڑے کے لیے آخری جدوجہد کا جو منصوبہ تیار کیا گیا تھا، اس پر عمل کا وقت آیا تو 29 اکتوبر کو بغاوت شروع ہوگئی۔ اگلے مہینے عارضی صلح ہوئی تو جس بیڑے پر جرمنوں کو ناز تھا وہ اتحادیوں کے حوالے کردیا گیا۔ اس میں دس جنگی جہاز تھے، چھ جنگی کروزر، آٹھ ہلکے کروزر، پچاس تباہ کن جہاز اور تمام آبدوزیں۔

 
Next   Back

Bookmark and Share
 
 
Close