Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

صفحہ اول
لائبریری
تاریخ عالم > اسلامی تاریخ
بحر ظلمات میں...
انڈونیشیا کی...
قیام پاکستان
میسور کی...
قیصر کی شام...
مشرق اور مغرب...
فتح مکہ
صلح حدیبیہ
معرکہءبدر
مغلیہ سلطنت...
خشکی پر جہاز
تاتاریوں کو...
ہندوستان میں...
جامعہ ازہر کا...
الفانسو کی...
دعا
سرگرمیاں
انکل شائن
رسالہ
کیا آپ جانتے ہیں ؟
گیمز
تازہ ترین خبریں
 

تاریخ عالم

 
   

 

 

 
Bookmark and Share

اگلا   Back
 

انڈونیشیا کی آزادی

 
   
 
انڈونیشیا کا پہلا نام جزائر شرق الہند تھا یورپی قوموں میں سے پہلے پہل پرتگیز مسالوں کی تجارت کے لیے انڈونیشیا پہنچے پھر ڈچ ایسٹ انڈیا کمپنی نے پوری تجارت سنبھال لی اور وہ انڈونیشیا پر قابض ہوگئی۔ 1798ء میں کمپنی ٹوٹی تو ہالینڈ کی حکومت نے انتظام اپنے ہاتھ میں لے لیا۔ 1942ء تک دلندیزی یہاں حکمران رہنے ویسے براے نام ان کی حکمرانی کا سلسلہ 1949ء تک جاری رہا۔
آزادی کی تحریک تو ملک میں پہلے سے موجود تھی۔ دوسری جنگ عالمگیر میں جرمنی ہالینڈ پر قابض ہوگیا اور ملکی ہالینڈ، انگلستان جا بیٹھی تو اس نے 7 دسمبر 1942ء کو اعلان رکدیا کہ آئندہ کے لیے ہالینڈ کے تمام مقبوضہ علاقوں کو وہی درجہ حاصل ہوگا جو ہالینڈ کو حاصل ہے۔ اس طرح انڈونیشیا کی سیاسی آزادی تسلیم کرلی گئی۔ جب جاپان نے شرق الہند کے بڑے جزیروں پر قبضہ جمالیا تو اس نے یہاں کے لوگوں میں ہتھیار تقسیم کردئیے اور آزادی کا یقینی بھی دلادیا۔ مقصود یہ تھا کہ وہ جاپان کے خلاف کوئی قدم نہ اٹھائیں، بلکہ اس کے مقاصد کو ہر ممکن ذریعے سے تقویت پہنچاتے رہیں۔
جنگ کے خاتمہ پر ملکہ ہالینڈ واپس وطن پہنچ گئی اور حکومت کا نقشہ نئے سرے سے درست ہوا تو حکومت پالینڈ کی نیت بدل گئی، لیکن جو لوگ آزادی کی امیدیں لگائے بیٹھے تھے اور اب لڑنے مرنے کو تیار تھے۔ انہیں دھوکا دینا آسان نہ تھا، لہٰذا 1946 میں ہالینڈ اور اہل انڈونیشیا کے درمیان ایک سمجھوتا ہوا جس کے مطابق 1949ء تک انڈونیشیا میں متحدہ ریاستوں کا نظام جاری کردینے کا فیصلہ ہوگیا۔ 23 اگست سے 2 نومبر 1949ء تک حکومت ہالینڈ کے درمیان بات چیت ہوتی رہی، آخر کار فیصلہ ہوگیا اور 28 دسمبر 1949ء کو ہالینڈ نے تمام اختیارات ریاست ہائے متحدہ انڈونیشیا کے حوالے کردئیے۔ یوں آزادی کی مہم کامیابی کی منزل پر پہنچ گئی۔ پہلے نظام حکومت وفاقی رکھا گیا تھا۔ پھر اسے وحدانی بناد یا گیا۔ 14 اگست 1950ء کو عارضی دستور منظور ہوا۔ 28 ستمبر 1950ء کو انڈونیشیا انجمن اقوام متحدہ کا رکن بن گیا۔ اب جمہوریہ انڈونیشیا بھی براعظم ایشیا کی ایک بڑی جمہوریت ہے۔

 
اگلا   Back

Bookmark and Share
 
 
Close