Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

صفحہ اول
لائبریری
تاریخ عالم > اسلامی تاریخ
بحر ظلمات میں...
انڈونیشیا کی...
قیام پاکستان
میسور کی...
قیصر کی شام...
مشرق اور مغرب...
فتح مکہ
صلح حدیبیہ
معرکہءبدر
مغلیہ سلطنت...
خشکی پر جہاز
تاتاریوں کو...
ہندوستان میں...
جامعہ ازہر کا...
الفانسو کی...
دعا
سرگرمیاں
انکل شائن
رسالہ
کیا آپ جانتے ہیں ؟
گیمز
تازہ ترین خبریں
 

تاریخ عالم

 
   

 

 

 
Bookmark and Share

Next   Back
 

بحر ظلمات میں دوڑا د یے گھوڑے ہم نے

 
   
 
اے خدا! اگر سمندر بیچ میں نہ آجاتا اور زمین ختم نہ ہوجاتی تو میں برابر فتح کے پھریرے اڑاتا اور تیری توحید کے نعرے بلند کرتا چلا جاتا۔ یہ الفاظ جو عقبہ بن نافع نے اس وقت کہے جب وہ شمالی و مغربی افریقا کو فتح کرتا ہوا اوقیانوس کے کنارے پر جا پہنچا اور اس نے بے اختیار گھوڑا سمندر میں ڈال دیا، لیکن موجوں نے آگے نہ بڑھنے دیا۔ یہی وہ سمندر تھا جسے پرانے زمانے میں غالباً اس لیے بحر ظلمات کہا جاتا تھا کہ کوئی نہ جانتا تھا کہ اس سمندر کے آگے کیا ہے۔ عقبہ بن نافع اسلام کے ابتدائی دور کا نامور فاتح اور بڑا باتدبیر سپہ سالار تھا۔
شمالی افریقا میں مصر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں فتح ہوچکا تھا۔ اس کے بعد عربوں نے لیبیا پر بھی قبضہ کرلیا۔ اس کے آگے بربر آباد تھے جن کے ساتھ سخت لڑائیاں شروع ہوگئیں۔ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے خلافت کی باگ دوڑ سنبھالی تو عقبہ کو منتخب کیا کہ وہ بربروں کا خرخشہ مٹادے اور اسلامی حکومت کے مغربی حصے میں امن و امان قائم کرے۔
عقبہ نے سب سے پہلے تو نس میں ایک مناسب مقام تجویز کرکے ایک چھائونی قائم کردی، اسے فوجی مرکز بنا کر آگے قدم بڑھانا تھا۔ بعد میں وہاں وہ شہر آباد ہوا، جس نے قیرواں کے نام سے عالمگیر شہرت پائی۔ عقبہ نے نئے مرکز سے پیش قدمی شروع کی تو بربر کہیں مقابلہ نہ کرسکے۔ عقبہ شہروں پر شہر فتح کرتا ہوا شمالی افریقا کی آخری حد تک پہنچ گیا۔ وہیں اس نے وہ الفاظ کہے تھے جن سے تاریخ کا ایوان ہمیشہ گونجتا رہے گا۔ علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ نے شکوے میں اسی واقعے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا
                              دشت تو دشت ہیں، صحرا بھی نہ چھوڑے ہم نے
                              بحر  ظلمات  میں  دوڑا د یے  گھوڑے  ہم  نے

 
Next   Back

Bookmark and Share
 
 
Close