Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

صفحہ اول
لائبریری
کھیل > کھلاڑی
آندرے اگاسی
کرسٹیانو...
یو ایس اوپن...
ممبئی مراتھن...
کرسٹیانو...
یونس خان
یوسین بولٹ
امپائر علیم...
امپائر ڈیوڈ...
دعا
سرگرمیاں
انکل شائن
رسالہ
کیا آپ جانتے ہیں ؟
گیمز
تازہ ترین خبریں
 

کھیل

 
   

 

 

 
Bookmark and Share

Next   Back
 

کرسٹیانو رونالڈو

 
   
 
ایک غریب گھرانے میں آنکھ کھولنے والا یہ پرتگالی فٹ بالر اپنی محنت، جدوجہد اور شوق کی بدولت آج کروڑوں ڈالروں میں کھیل رہا ہے۔ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈ 1985ء کو پرتگال میں پیدا ہوا۔ رونالڈو بچپن سے ہی کافی شرارتی تھا اور تیز دوڑنے میں ماہر بھی یہی وجہ ہے کہ لوگ اسے بچپن میں "چھوٹی مکھی" کہتے تھے۔ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا ہونے کی وجہ سے بہت لاڈلا تھا۔ مگر کوئی نہیں جانتا تھا کہ یہ لاڈلا کسی دن ایک عظیم فٹبالر کے نام سے پہچانا جائے گا۔ 15 برس کی عمر میں رونالڈو کو دل کی دھڑکیں تیز ہونے کا مرض لاحق ہوگیا اور اسے دل کا آپریشن کروانا پڑا۔ وہ صرف سولہ9 برس کا تھا کہ اس کا شاندار کھیل لیور پول کے لیکن منیجر نے دیکھا۔ منیجر نے انہیں اپنے کلب میں شامل کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ رونالڈو ابھی کافی چھوٹا ہے۔ مگر بالاآخر وہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے منیجر الیکس کی نظروں میں آگیا اور ایم یوکا حصہ بن گیا۔ رونالڈو نے اپنا پہلا گول 2003ء میں کیا۔ اس کے علاوہ مانچسٹر یونائیٹڈ کا ہزارواں پریمیئر لیگ گول کرنے کا اعزاز بھی اسے حاصل ہوا۔ اس نے اپنی گولز کی ففٹی 2007ء میں مانچسٹر کے خلاف گول مار کر مکمل کی۔ رونالڈو پر قدرت اس قدر مہربان ہوئی کہ رئیل میڈرڈ نے 13 ملین ڈالر فی سیزن کے حساب سے رونالڈو کی خدمات مانچسٹر سے خرید لیں۔ رونالڈو نے اپنی محنت اور لگن کی بدولت فٹبال میں اپنا لوہا منوایا اور عنقریب وہ دنیا کا امیر ترین فٹبالر بن جائے گا۔ دل کی بیماری کے شکار ہونے والا یہ پرتگالی کھلاڑی آج کروڑوں مداحوں کے دلوں پر حکمرانی کررہا ہے۔
 
Next   Back

Bookmark and Share
 
 
Close