Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

صفحہ اول
لائبریری
سائنسدان > مغربی دور
آئن سٹائن
گیلیلیو
مائیکل فیراڈے
رونتجن
ایڈیسن
بنجمن فرینکلن
رائٹ برادران
مارکونی
گراہم بیل
آئزک نیوٹن
جیمز واٹ
دعا
سرگرمیاں
انکل شائن
رسالہ
کیا آپ جانتے ہیں ؟
گیمز
تازہ ترین خبریں
 

سائنسدان

 
   

 

 

 
Bookmark and Share

Next   Back
 

آئزک نیوٹن

 
   
 
نیوٹن1644ءمیں انگلستان میں پیدا ہوا۔ نیوٹن ایک ذہین بچہ تھا مگر اسے مدرسہ سے کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ جب وہ نوجوان تھا تو اس کی ماں نے اسے مدرسے سے اٹھوالیا تاکہ یہ ایک کامیاب کسان بن جائے مگر صرف ستائس برس کی عمر میں اس نے سائنسی نظریات کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں۔ کسے معلوم تھا کہ اسکول جانے سے کترانے والا یہ لڑکا کل بڑا ہوکر ایک عظیم سائنس دان کی حیثیت سے دنیا کے سامنے آئے گا۔
اس نے (ٹیلی اسکوپ) دوربین ایجاد کرکے علم فلکیات میں تہلکہ مچادیا اور یہی وہ عظیم سائنس دان تھا جس نے یہ بتایا کہ سفید روشنی دراصل قوس قزح کے تمام رنگوں کے ملاپ سے بنتی ہے۔ نیوٹن نے روشنی کے قوانین کی مدد سے روشنی منعکس کرنے والی پہلی دوربین کا نقشہ اور ڈھانچہ تیار کیا۔ خاص طریقے سے بنائی گئی یہ دوربین آج بھی بڑی فلکیاتی مشاہدوں کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ریاضیات میں اس کی بڑی کامیابی، علم الاحصاء(Calcalus) کی ایجاد ہے جو اس نے غالباً پچیس برس کی عمر میں ممکن بنالی تھی۔  اس کے علاوہ نیوٹن نے اشیاءکی حرکت کے تین قوانین بھی پیش کیے، جوآج بھی صحیح مانے جاتے ہیں۔ نیوٹن کے ان تین نظریات نے آئندہ کے لیے ہونے والی تحقیق میں بہت مدد دی جس کی وجہ سے کئی اور اہم دریافت منظر عام پر آئیں ۔اس کا سب سے عظیم کارنامہ کشش ثقل کی دریافت تھا۔اس کے علاوہ نیوٹن نے سائنس و ریاضی کے اصولوں پر مشتمل کئی کتابیں بھی لکھیں جس سے آج بھی فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔ نیوٹن کا انتقال 1747ءمیں ہوا۔

 
Next   Back

Bookmark and Share
 
 
Close