Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

صفحہ اول
لائبریری
نظمیں > دیگر
حمزہ کی گیند
یہ ننھے...
یوم پاکستان
خرگوش
پاک وطن کے...
اسکول
محنت
اٹھو سونے...
محنت
بات کرو
کھانا کھاﺅ...
نیلو کا مٹھو
دہلی
راوی کے کنارے
چاند نگر سے...
دعا
سرگرمیاں
انکل شائن
رسالہ
کیا آپ جانتے ہیں ؟
گیمز
تازہ ترین خبریں
 

نظمیں

 
   

 

 

 
Bookmark and Share

Next   Back
 

گھر کی جھلک

 
  عبدالقادر  
 
جھلک تو دیکھو ہمارے گھر کی، یہاں ہیں نانی، یہاں ہیں تائی
ہمارے ماں باپ اور چچا ہیں، یہاں ہیں بہنیں، یہاں ہیں بھائی

ہمارا گھر ہے حسین گلشن، خوشی کی کلیاں کھلی ہوئی ہیں
وفا کی خوشبو بسی ہوئی ہے، ہوئی نہ  ہوگی  یہاں  لڑائی

ہمارے ابو کو دیکھو عظمت، ہر ایک کرتا ہے ان کی عزت
نظر میں ان کی ہیں سب برابر، انہیں سے ملتی ہے رہنمائی

کما  رہے  ہیں  حلال   روزی،  بنادیا  ہے  ہمیں  نمازی
انہیں سے گھ  میں ہے خیر و برکت، کسی کی کرتے نہیں برائی

ہماری امی ہیں نیک سیرت، ہمیں ملی ہے انہیں سے راحت
سدا کچن میں  ہے کام  ان کا،  پکا رہی  ہیں  چکن  فرائی

لبوں پہ  ان کے  سدا  تبسم،  زبان ان  کی  ہے  خوب  شیریں
نہیں ہے کاموں سے ان کو فرصت، کبھی صفائی، کبھی سلائی

ہمیں ہے ان سے دلی محبت، انہیں کے قدموں تلے ہے جنت
بڑی محبت سے پرورش کی، ہے ان کی فطرت میں پارسائی

عجیب شے ہیں چچا ہمارے، نہیں  کسی  کی  سمجھ  میں  آئی
لیے ہیں پیالے میں مرغ چھولے، اسی میں ڈالی ہے رس ملائی

جو موڈ ہو تو سنائیں  نغمہ، ٹھمک ٹھمک کر  بجائیں  طبلہ
گئے وہ اک روز چھت کے اوپر، وہاں چچا نے پتنگ اڑائی

مدد وہ امی کی  کررہے ہیں، توے پہ  چمچہ  چلارہے  ہیں
سویرے اٹھ کر چچا ہمارے، گلی کی کرتے ہیں خود صفائی

وہ  سیر  کرنے  گئے  ہیں  باہر،  پہن کے  بینان اور  لنگوٹی
بڑی سی پگڑی ہے سر کے اوپر، لٹک رہی ہے گلے سے ٹائی

بڑی ہیں سب سے ہماری نانی، سناتی ہیں وہ ہمیں کہانی
زباں پہ ذکر خدا ہے جاری،  ٹھکانا  ان  کا ہے  چارپائی

ڈکارتی  ہیں  ہماری   تائی،  ہمیشہ   پیتی   ہیں   وہ   دوائی
بڑا سا تکیہ ہے سر کے نیچے، بدن کے اوپر ہے اک رضائی

بڑی بہن کا ہے نام رضیہ، وہ  ناولوں  کی  بہت  ہے  رسیا
کشیدہ کاری میں ہے مہارت، مزے سے کھاتی ہے وہ مٹھائی

بہن  ثریا   نے  لایا  گڈا، بہن   رقیہ نے    لائی   گڑیا
سہیلیوں کو بلا کے شادی، خوشی سے دالان میں رچائی

ہمارا انور ہے دس برس کا، مصوری سے اسے ہے رغبت
بنا کے تصویر جب دکھائی، تو بھائی بہنوں سے  داد  پائی

ہے سب سے چھوٹا میاں منور، مگر ہے تعلیم سے محبت
دوات لے کر وہ لکھ رہا تھا، گرادی  کپڑوں  پہ  روشنائی
 
ذرا سا اپنا بھی حال کہہ دوں، میں ایک کالج میں پڑھ رہا ہوں
کتاب سے میری دوستی ہے، کبھی نہ چھوڑوں گا میں پڑھائی

 
Next   Back

Bookmark and Share
 
 
Close