سبسکرائب
|
گیلری
|
نیوز لیٹر
سائن اِن
سائن اَپ
اَی-میل
پاس ورڈ
مجھے یاد رکھیں
کیا آپ اپنا پاس ورڈ بھول؟
Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.
صفحہ اول
لائبریری
نظمیں
> مزاحیہ
بچارا بے قصور
بچ بچا کے
بلی کا روزہ
ہم فیل ہوگئے
چار مسافر
شریر ٹونی
یاد ہے
بھائی بھلکڑ
بلو کی مرغی
ٹوٹ بٹوٹ
مینا موری
ایک انوکھی...
حلوہ
ایک مزاحیہ...
بہت سے بچوں...
نظمیں
یہاں آپ کے لیے بے شمارمزے مزے کی نظمیں موجود ہیں
بچارا بے قصور
ڈاکٹر محمد دین تاثیر، پنڈٹ ہری چند اختر، شمس عارف
ابا سے لڑ کر
امی نے مجھ کو
خوب آج مارا
غصہ اتارا
ابا سے لڑ کر
امی نے مجھ پر
غصہ اتار
میں مار کھا کر
بستہ اٹھا کر
گھرسے چلا اور
اسکول پہنچا
استاد صاحب
لڑکوں کےغل سے
بھپرے ہوئے تھے
مجھ کو جو دیکھا
بس چپتیایا
لڑکوں کا غصہ
مجھ پر اتارا
چھٹی ہوئی تو
میں گھر کو لوٹا
دکان پر سے
بنیے سے پٹ کر
دم کو اٹھائے
اک گائے دوڑی
سینگوں کے اوپر
مجھ کو اٹھا کر
دھرتی پر پٹخا
بنیے کا غصہ
مجھ پر اتارا
میں گھرمیں پہنچا
اتنے میں بھیا
سیڑھی سےپھسلے
اور پھٹ اڑا دھوں
آنگن میں آئے
میں سامنے تھا
جھنجھلا کے اٹھے
اور مجھ کو مارا
گرنے کا غصہ
مجھ پر اتارا
میں روتا روتا
کمرے میں پہنچا
ابا سے امی
پھر لڑ رہی تھیں
ابا نے مجھ کو
روتے جو دیکھا
کانوں سے پکڑا
اور خوب پیٹا
اور خوب پیٹا
امی کا غصہ
مجھ پر اتارا
show bar
Play Games