Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

صفحہ اول
لائبریری
شخصیات >  دیگر نامور شخصیات
زردشت
گوتم بدھ
کنفیوشس
دعا
سرگرمیاں
انکل شائن
رسالہ
کیا آپ جانتے ہیں ؟
گیمز
تازہ ترین خبریں
 

شخصیات

 
   

 

 

 
Bookmark and Share

Next   Back
 

گوتم بدھ

 
   
 
بدھ مت کا بانی گوتم بدھ ہندوستان میں پیدا ہوا۔ لیکن آج بھی اس کے کروڑوں پیرو لنکا، برما،سیام،کمبوڈیا، جاپان، اور چین میں موجود ہیں اور وہ دنیا کے بڑے بڑے مذہبی رہنمائوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
چھٹی صدی قبل مسیح میں کپل وستو کے راجا شدھودھن کے ہاں ایک بچہ پیدا ہوا جس کا نام سدھارتھ رکھا گیا۔ یہ بچہ بچپن ہی سے سوچا رہتا کہ انسانوں میں اونچ نیچ کافرق کیوں ہے۔ اس دنیا میں اتنے دکھ اور تکلیفیں کیوں ہیں۔ اور سکھ کیوں کر حاصل کیا جاسکتا ہے۔ باپ نے اٹھارہ برس کی عمر میں اس کی شادی کردی، لیکن سدھارتھ برابر بے چین رہا۔ آخر ایک رات بیوی بچے اور شاہی محل کی آسائشوں کو چھوڑ کر نکل گیا اور جنگلوں میں جا کر سخت ریاضتیں کرنے لگا۔ ایک دن شہر گیا کے قریب ایک درخت تلے بیٹھا ہوا غور کررہا تھا کہ اس پر سچائی منکشف ہوگئی اور اس نے تہیہ کرلیا کہ عالمگیر انسانی محبت کا پیغام دنیا والوں کو پہنچائے گا۔
اب سدھارتھ گوتم بدھ کہلانے لگا۔ جب اس نے دیکھا کہ پرانا ویدک دھرم ذات پات کے بندھنوں کی وجہ سے ناقابل برداشت ہوچکا ہے تو اس نے اس مذہب کے خلاف آواز بلند کی۔ اس نے کہا کہ شودر اور برہمن میں کوئی فرق نہیں۔ سب انسان ہیں اور ان کے حقوق برابر ہیں۔
مہاتما بدھ کی تبلیغ سے دیکھتے ہی دیکھتے ہندو دھرم کی جڑیں کھوکھلی ہوگئیں۔ اشوک اس برعظیم کا پہلا مہاراجا تھا، جس نے بودھ مت قبول کرکے اسے ملک کے طول و عرض میں پھیلایا۔
غالباً 483 قبل مسیح میں مہاتما بدھ کا انتقال ہوگیا۔

 
Next   Back

Bookmark and Share
 
 
Close