Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

صفحہ اول
لائبریری
شخصیات > مغربی شخصیات
وکٹر ہیوگو
ہینی بال
ہومر
ایچ جی ویلز
جارج واشنگٹن
والٹیئر
ولیم کیکسٹن
نپولین بونا...
مارکوپولو
جون آف آرک
ٹالسائی
نکولائی لینن
مارٹن لوتھر
لیونارڈو
گوئٹے
دعا
سرگرمیاں
انکل شائن
رسالہ
کیا آپ جانتے ہیں ؟
گیمز
تازہ ترین خبریں
 

شخصیات

 
   

 

 

 
Bookmark and Share

اگلا   Back
 

وکٹر ہیوگو

 
   
 
اس میں شک نہیں کہ ہیوگو نے "لامزراہل" جیسے ناولوں سے بھی بڑی شہرت حاصل کی، لیکن اصل میں اس کی شاعری کا ادبی اثر بہت قوی اور وسیع تھا جس سے ویرلان، بودلیر اور رمبائو جیسے مختلف شاعرمتاثر ہوئے۔ 1830 سے 1845 تک اس نے ناول شاعری اور ڈراما میں بڑا نام پیدا کیا۔ پھر اس نے سیاسیات کی طرف توجہ کی، جب نپولین ثالث ڈکٹیٹر بنا تو ہیوگو کو جلا وطن کردیا گیا۔ یہ جلا وطنی اٹھارہ سال تک رہی ہیوگو گورنسی کے جزیرے میں اپنی اس مظلومی میں بھی مزے اڑاتا رہا۔ 1870 میں جب دوبارہ جمہوریت قائم ہوئی تو ہیوگو پیرس واپس آیا اور آخری پندرہ سال انتہائی کامیابی اور کامرانی سے گزارے۔ اس کی ادبی شہرت دنیا بھر میں پھیل گئی اور لوگ اس سے بے حد محبت کرنے لگے۔
ہیوگو زبان اور وزن و بحر کا بہت بڑا ماہر تھا لیکن آج کل کےنقادوں کی رائے یہ ہے کہ اس میں وہ اعلیٰ کردار اور دماغی قابلیت نہ تھی جو کسی غیر فانی مصنف کے لیے ضروری ہے، لیکن اپنے زمانے میں وہ ایک ادبی قوت تھا جس کی اہمیت کم نہیں کی جاسکتی۔ ہیوگو 22 مئی 1885 کو وفات پاگیا۔

 
اگلا   Back

Bookmark and Share
 
 
Close