Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

صفحہ اول
لائبریری
شخصیات > مغربی شخصیات
وکٹر ہیوگو
ہینی بال
ہومر
ایچ جی ویلز
جارج واشنگٹن
والٹیئر
ولیم کیکسٹن
نپولین بونا...
مارکوپولو
جون آف آرک
ٹالسائی
نکولائی لینن
مارٹن لوتھر
لیونارڈو
گوئٹے
دعا
سرگرمیاں
انکل شائن
رسالہ
کیا آپ جانتے ہیں ؟
گیمز
تازہ ترین خبریں
 

شخصیات

 
   

 

 

 
Bookmark and Share

Next   Back
 

ایچ جی ویلز

 
   
 
ویلز نے انگریزی ادبیات میں یوں تو رنگا رنگ اضافے کیے  لیکن اس کی ساری تصنیفات میں بہترین کتاب آئوٹ لائن آف ہسٹری ہے جس میں اس نے پرانے مورخین کے خشک اور بے رنگ انداز کو چھوڑ کر دنیا کے تمام تاریخی واقعات کو اس قدر دلکشی سے لکھا ہے کہ بے اختیار پڑھنے کو جی چاہتا ہے، اس نے بے شمار موضوعات پر قلم اٹھایا، مثلاً سائنس کے خیالی ناول لکھے جیسے ٹائم مشین۔ 21 ستمبر 1866 کو ایچ جی ویلز کینٹ میں پیدا ہوا۔ جب ذرا ہوشیار ہوا تو ایک درزی کے ہاں شاگرد کے طور پر بٹھادیا گیا، لیکن وہاں طرف دو سال بیٹھ سکا، پھر پڑھنے لگا۔
اس کی کتاب ٹائم مشین 1895 میں شائع ہوئی۔ اگرچہ اس کا رنگ فرانسیسی مصنف ژوے ورن کی کتابوں سے ملتا ہے لیکن ویلز کو معاشرتی اور اقتصادی معاملات سے ایسا شغف تھا کہ مستقبل کے متعلق اس کی پیش بینی ورن سے بالکل مختلف تھی۔ اسی قسم کی ایک اور خیالی کتاب وار آف دی ورلڈ 1898 میں شائع ہوئی جس میں یہ دکھایا گیا تھا کہ مریخ کے باشندوں نے کرہ ارض پر حملہ کردیا ہے۔ کئی سال بعد جب یہی ناول ریڈیو پر پیش کیا گیا تو شمالی اور جنوبی امریکا میں بہت بھاگڑ مچی اور بے حد سنسنی پھیلی، کیوں کہ سننے والوں نے یہ سمجھ لیا کہ مریخ والوں نے سچ مچ زمین پر حملہ کردیا۔ ویلز نے 13 اگست 1946 کو انتقال کیا۔

 
Next   Back

Bookmark and Share
 
 
Close