Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

صفحہ اول
لائبریری
شخصیات > مغربی شخصیات
وکٹر ہیوگو
ہینی بال
ہومر
ایچ جی ویلز
جارج واشنگٹن
والٹیئر
ولیم کیکسٹن
نپولین بونا...
مارکوپولو
جون آف آرک
ٹالسائی
نکولائی لینن
مارٹن لوتھر
لیونارڈو
گوئٹے
دعا
سرگرمیاں
انکل شائن
رسالہ
کیا آپ جانتے ہیں ؟
گیمز
تازہ ترین خبریں
 

شخصیات

 
   

 

 

 
Bookmark and Share

Next   Back
 

ارسطو

 
   
 
ارسطو مقدونیہ کے بادشاہ امنتاس کے ایک درباری طبیب کے ہاں 384 قبل مسیح میں پیدا ہوا۔ باپ کو تشریح اعضاء اور علم حیوانات سے بے حد شغف تھا۔ بیٹے نے بھی ابتدا سے انہی علوم میں دلچسپی لی۔ بڑے بڑے فلسفیوں کی طرح وہ اپنی علمی تحقیقات میں بہت زیادہ باریک بین اور محقق تھا۔ ارسطو اگرچہ شاہ امنتاس کے پوتے اسکندر اعظم کا اتالیق مقرر ہوگیا تھا لیکن حکیم اور عالم ہونے کی حیثیت سے وہ ہمیشہ ہی نامور رہا۔
سترہ سال کی عمر میں ارسطو،افلاطون کا شاگرد ہوا اور بیس برس تک یعنی افلاطون کے انتقال تک فیض یاب ہوتا رہا۔ اس کے بعد بارہ سال وہ یونان میں گھومتا پھرتا اور تعلیم دیتا رہا۔
اگرچہ ارسطو نے ایک مثالیت پسند استاد یعنی افلاطون سے تعلیم حاصل کی تھی، لیکن وہ خود حقیقت پسند فلسفی تھا۔ اس نے حیاتیات اور نفسیات کے متعلق ایسی بنیادی معلومات مہیا کیں جو دو ہزار سال کے سائنسی امتحان کے بعد بھی صحیح ثابت ہوئیں۔
ارسطو کا انتقال 322 قبل مسیح  میں ہوا۔

 
Next   Back

Bookmark and Share
 
 
Close