Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

صفحہ اول
لائبریری
شخصیات > دیگر مسلم شخصیات
عبدالرحمن...
عمر بن...
مامون الرشید
سلطان محمود...
طارق بن زیاد
مولانا محمد...
قائد اعظم...
سلطان محمد...
غالب
امام غزالی
صلاح الدین...
ششیر شاہ سوری
سید احمد خاں
شیخ سعدی
مولانا روم
دعا
سرگرمیاں
انکل شائن
رسالہ
کیا آپ جانتے ہیں ؟
گیمز
تازہ ترین خبریں
 

شخصیات

 
   

 

 

 
Bookmark and Share

Next   Back
 

آیت اللہ خمینی

 
   
 
آپ کا نام سنتے ہی ذہن میں ایک انقلابی شخصیت کی تصویر ابھرتی ہے۔ آپ 20 جمادی الثانی 1320ہجری کو ایران کے شہر خمینی میں پیدا ہوئے۔ اسی لےے خمینی کہلائے۔ ابتدائی تعلیم مکتب سے جبکہ بقیہ تعلیم کے لےے ”اراک“ اور پھر ”قم“ گئے۔
1347ءمیں آپ کی شادی آیت اللہ آقائی کی بیٹی سے ہوگئی۔ اسی دوران آپ کے علم و فضل کو دیکھ کر ایرانی عوام نے آپ کی ہدایات پر عمل کرنا شروع کردیا۔ سید خمینی نے اپنے خیالات اس وقت ایرانی قوم کے سامنے پیش کےے جب پورے ایران میں کوئی جرا_؟ت مند آواز بلند نہیں ہورہی تھی۔
شاہ ایران کی مخالفت پر 1963ءمیں آپ کو گرفتار کرلیا گیا۔ جس پر عوام نے احتجاج کے طورپر شاہ سے منسوب ہر شے کا نام ”خمینی“ سے منسوب کردیا۔ رہائی کے بعد آپ نے فرمایا ”خدا کی قسم اسلام کا تمام سیاست ہے۔ میں ان مذہب پیشہ لوگوں میں سے نہیں کہ بیٹھ کر تسبیح گھماتا رہوں، میری پکا ردعوت جہاد ہے جو پوری زندگی پر حاوی ہے۔“
1964ءمیں بالآخر آپ کو گرفتار کرکے جلا وطن کردیا گیا۔ آپ کا ہر پیغام چند دنوں میں کیسٹ کے ذرےعے عراق سے ایران کے تمام علاقوں میں پہنچادیا۔ 1977ءمیں شاہ کے دباﺅ پر عراق سے بھی آپ کو نکال دیا گیا۔ جس پر آپ پیرس چلے گئے۔ آپ اگر چہ ایرانی عوام سے بہت دور ہوگئے۔ لیکن یہ اسلامی تحریک کے حق میں بہت اچھا ثابت ہوا۔ کیونکہ عالمی میڈیا کے ذرےعے اب آپ کی ایرانی عوام تک باآسانی رسائی ہونے لگی۔ 1978ءمیں آپ نے یکم محرم سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی اپیل کردی۔ ایرانی عوام نے اس اپیل پربھرپور احتجاج کیا جس کے دوران ہزاروں لوگ شہید اور زخمی کردےئے گئے۔ حالات شاہ کے کنٹرول سے باہر ہوگئے تھے جس پر وہ16 جنوری 1979ءکو ملک سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی لوگ خوشی سے دیوانے ہوگئے اور مٹھائیوں کی دکانیں خالی کردیں۔ یکم فروری 1979ءکو وہ مبارک دن آپہنچا جب ایرانی عوام کے ہر دلعزیز رہنما اور قائد آیت اللہ خمینی ؒ پندرہ سالہ جلا وطنی کے بعد وطن پہنچے۔ آپ نے فوری طور پر ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کا اعلان کردیا۔
٭
 
Next   Back

Bookmark and Share
 
 
Close