Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

صفحہ اول
لائبریری
شخصیات > صحابہ
حضرت امیر...
حضرت عائشہ...
حضرت ابوبکر...
حضرت سعد بن...
حضرت فاطمتہ...
حضرت خدیجہ...
حضرت حسین رضی...
حضرت خالد بن...
حضرت علی رضی...
حضرت عثمان...
حضرت عمر...
دعا
سرگرمیاں
انکل شائن
رسالہ
کیا آپ جانتے ہیں ؟
گیمز
تازہ ترین خبریں
 

شخصیات

 
   

 

 

 
Bookmark and Share

Next   Back
 

حضرت خدیجہ الکبریٰ رضی اللہ عنہا

 
   
 
وہ خاتون جو سب سے پہلے آخر الزماں حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح میں آئیں۔ اس وقت حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی عمر چالیس سال اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر پچیس سال تھی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نبوت اور ملی اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دعوت اسلام دی تو انہوں نے سب سے پہلے لبیک کہا۔
پچیس برس تک رسول صلی اللہ علیہ وسلم پاک کی رفاقت فرمائی۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا ان کی سب سے چھوٹی بیٹی تھیں۔ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا اپنے بلند اخلاق اور نیکی کی وجہ سے مکہ میں طاہرہ کے لقب سے یاد کی جاتی تھیں۔
عورتوں میں سب سے پہلے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے اسلام قبول کیا۔ کفار نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر بڑی بڑی سختیاں کیں۔ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا ہر حالت میں اپنے جلیل القدر شوہر صلی اللہ علیہ وسلم کی غم خواری کرتیں اور ان کو اطمینان دلاتیں کہ آپ ضرور کامیاب ہوں گے۔ نبوت کے ساتویں برس قریش نے رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے گھرانے والوں کو ایک گھاٹی شعب ابی طالب میں نظر بند کردیا۔ یہ زمانہ بڑی مصیبت کا تھا لیکن حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا اس وقت بھی رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر مصیبت کی رفیق تھیں۔
پچیس برس کی ازدواجی زندگی میں حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے پندرہ برس تو اطمینان سے گزارے لیکن آخری دس برس میں قوم کی سختیوں کے باعث بڑی بڑی تکلیفیں اٹھائیں۔ آخر نبوت کے دسویں برس ماہ رمضان میں وفات پا ئی۔

 
Next   Back

Bookmark and Share
 
 
Close