Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

صفحہ اول
لائبریری
شخصیات > صحابہ
حضرت امیر...
حضرت عائشہ...
حضرت ابوبکر...
حضرت سعد بن...
حضرت فاطمتہ...
حضرت خدیجہ...
حضرت حسین رضی...
حضرت خالد بن...
حضرت علی رضی...
حضرت عثمان...
حضرت عمر...
دعا
سرگرمیاں
انکل شائن
رسالہ
کیا آپ جانتے ہیں ؟
گیمز
تازہ ترین خبریں
 

شخصیات

 
   

 

 

 
Bookmark and Share

Next   Back
 

حضرت علی رضی اللہ عنہ

 
   
 
حضرت علی ؓ حضور اکرم ﷺ کے چچا زاد بھائی تھے۔ آپ بچپن ہی سے حضور اکرم کے ساتھ رہے۔ حضور بھی انہیں اپنے سے قریب رکھتے۔
جب حضور اکرم نے مکے میں دعوت دین کا آغاز کیا تو سب سے پہلے آپ نے اپنے خاندان والوں کی دعوت کی اس دعوت میں آپ نے اپنے خاندان والوں کو ایک اللہ کی عبادت کرنے کا کہا اور انہیں بتایا کہ آپ اللہ کے رسول ہیں۔ حضور اکرم کی ان باتوں کو کسی نے قبول نہ کیا مگر حضرت علی ؓ جو اس وقت تقریباً دس سال کے تھے اسلام لانے اور حضور کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ اس سے حضور کو بہت سہارا ملا۔
جب حضور اکرم نے مدینہ ہجرت کرنے کا فیصلہ کیا تو آپ کی پاس بہت سارے لوگوں کی امانتیں موجود تھیں اس وجہ سے مدینے روانہ ہوتے وقت حضور نے حضرت علی ؓ کو اپنے بستر پر لٹادیا تاکہ وہ لوگوں کی امانتیں واپس کرسکیں اس خطرناک موقع پر بھی حضرت علی نے خوشی خوشی یہ ذمہ داری سر انجام دی۔ اوربعد میں آپ بھی مدینہ تشریف لے گئے۔ حضرت فاطمہ ؓ حضور اکرم کی سب سے چہیتی بیٹی تھیں۔
حضور اکرم نے ان کی شادی حضرت علی ؓ سے کی جو حضرت علی کے لےے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ حضرت علی ؓ اور حضرت فاطمہ ؓ کے درمیان انتہائی محبت تھی۔ ان کے دو بےٹے حضرت حسنؓ اور حضرت حسین ؓ تھے۔ حضور اکرم اپنے ان دونوں نواسوں کو بہت چاہتے تھے۔ حضرت حسن ؓ اور حضرت حسین ؓ نے اسلام کے لےے بہت سے کارنامے سر انجام دےے۔
حضرت علی ؓ انتہائی بہادر تھے۔ انہوں نے بہت سی جنگوں میں بہادری کے کارنامے سر انجام دےے۔ غزوہ خیبر کے موقع پر جب مسلمانوں سے یہودیوں کا ایک قلعہ فتح نہیں ہورہا تھا تو آپ نے مسلمانوں کا سردار حضرت علی ؓ کو بنا کر اس قلعے پر حملہ کا حکم دیا۔ حضرت علی کے مقابلے پر یہودیوں کا ایک بڑا سردار مقابلے پر آیا مگر حضرت علیؓ نے تلوار کے ایک ہی وار سے اسے ہلاک کردیا۔ اس طرح وہ قلعہ با آسانی فتح ہوگیا۔ حضرت علی بہت سخی تھے۔ وہ مال کماتے وہ اللہ کی راہ میں دے دےتے۔ حضرت عثمان ؓ کی شہادت کے بعد وہ حضرت علی ؓ کو مسلمانوں کو چوتھا خلیفہ منتخب کیاگیا۔ حضرت علی ؓ نے بہت عمدگی سے خلافت کی ذمہ داریاں سر انجام دیں۔ مگر آپ کے خلافت کے دوران مسلمانوں میں مختلف وجوہات اور غلط فہمیوں کی وجہ سے مختلف جنگیں ہوئیں جن میں مسلمانوں کا بہت نقصان بھی ہوا۔
حضرت علی ؓ نے تقریباً پانچ سال خلافت پر فائز رہے 40 ہجری کو ایک اسلام دشمن شخص نے آپ ؓ کو حالت نماز میں شہید کردیا۔
اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو۔

 
Next   Back

Bookmark and Share
 
 
Close