Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

صفحہ اول
لائبریری
تازہ ترین خبریں > دیگر
طویل ترین...
ڈاکٹر فیلن
ہاتھیوں کی...
پرتشدد وڈیو...
دعا
سرگرمیاں
انکل شائن
رسالہ
کیا آپ جانتے ہیں ؟
گیمز
تازہ ترین خبریں
 

خبر یں اور پروگرامات

 
   

 

 

 
Bookmark and Share

Next   پچھلا
 

پرتشدد وڈیو گیمز کی ریکارڈ فروخت

 
   
 
ایک اندازے کے مطابق نئی ویڈیو گیم’ کال آف ڈیوٹی: ماڈرن وارفیئر ٹو‘ نے ویڈیو گیم کی فروخت کے پرانے سارے ریکارڈ توڑ دے گی ۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ ماڈرن وارفیئر ٹو کی ایک کروڑ سے زیادہ کاپیاں فروخت ہو سکتی ہیں۔

ویڈیوگیمز کے شیدائی گزشتہ رات کو ایچ ایم وی کی دوکانوں کے سامنے گھنٹوں لائنیں لگائے کھڑے تھے۔ایچ ایم وی نے اپنے تمام سٹورز رات بارہ بجے کھولے اور پھر پوری رات گیم کی فروخت ہوتی رہی۔

اس گیم کھلاڑی کے پاس موقع ہوتا ہے کہ وہ اس فوج کا حصہ بن جائےجو روسی کٹر قوم پرست شدت پسند گروپ سے لڑ رہی ہے۔اس گیم میں ٹیم دہشتگردوں کی کارروائیوں کو ناکام بنانے کےلیے روس، افغانستان، قزاقستان، برازیل اور مدار کا سفر کرتے ہیں۔

اس گیمز کے کچھ حصوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں ایک کھلاڑی ایئرپورٹ پر ہونے والے قتل عام میں شریک ہوتا ہے۔

ایچ ایم وی کا خیال ہے کہ صرف برطانیہ میں گیم کی دس لاکھ کاپیاں پہلے ہی ہفتے میں فروخت ہونے کا امکان ہے۔

اس سے قبل گرینڈ تھفٹ آٹو فور (جی ٹی اے 4) سب سے زیادہ بکنے والی گیم تصور کی جاتی تھی لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ نئے گیم اس سے بھی بیس فیصد زیادہ فروخت ہوسکتی ہے۔

آن لائن دوکان ایمازون نے کہا ہے کہ گیم کی بکنگ پچاس فیصد سے زیادہ ہو رہی ہے۔ اسی طرح پلے ڈاٹ کام نے کہا ہے کہ اسے ہر منٹ ایک سو پچاس آرڈر مل رہے ہیں۔

ماڈرن وارفیئر ٹو کے پبلشر ایکٹیویژن کا اندازہ ہے کہ گیم کی 30 لاکھ کاپیاں برطانیہ میں فروخت ہو سکتی ہیں۔

ایک گیمر کا خیال ہے کہ چونکہ گاہکوں کو گیم کے ریلز کیے جانے سے پہلے کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا جس کی کی وجہ سے اس کی فروخت میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ ایکٹویژن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا ہے کہ ماڈرن وارفیئر ٹو اینٹرٹیمنٹ کی دنیا کی سب سے بڑی ریلز ہے۔

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ کیتھ واز نے گیم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس گیم میں تشدد دیکھ کر دنگ رہ گئے ہیں۔ لیکن لیبر پارٹی کے ایک اور ممبر پارلیمنٹ ٹام واٹسن نے گیم کی حمایت میں فیس بک پر ایک گروپ بنایا ہے۔

ماڈرن وارفیئر کی پہلی گیم کی دنیامیں بارہ ملین کاپیاں بکی تھیں۔

ماڈرن وارفیئر ٹو پلے سٹیشن تھری، ایکس باکس 360 اور پی سی پر چلنے والے گیم کی فروخت شروع ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں پلے سٹیشن تھری، ایکس باکس 360، پر چلنے والے گیم کی قیمت پینتس پونڈ ہے جبکہ کمپیوٹر پر چلنے والے گیم چون پونڈ مقرر کی گئی ہے۔
 
Next   پچھلا

Bookmark and Share
 
 
Close