جانئے مسلم دنیا میں کیا ہو رہا ہے اور اس کے علاوہ پڑھئے تعلیمی اور کھیلوں کی خبریں
پانچ نئے سیاروں کی دریافت
یہ سیارے بہت زیادہ روشن ہیں، ڈاکڑ بروکی
امریکی خلائی ادارے ناسا کے’ کیپلر سپیس ٹیکنالوجی‘ نے ایسے پانچ سیاروں کی نشاندہی کی ہے جو ہمارے نظام شمسی سے باہر ہیں۔
یہ مشاہدہ گزشتہ سال کے دوران کی جانے والی تحقیق کے دوران سامنے آیا۔
اگرچہ نئے دریافت ہونے والے سیارے، سیارہ نیپچون سے بڑے ہیں لیکن امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ ان سیاروں کی چال سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ ان کی خوردبین بہت حساس ہے اور صحیح کام کر رہی ہے۔
ان سیاروں کو کیپلر فور بی، فائیو بی، سکس بی، سیون بی اور ایٹ بی کا نام دیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان امریکی خلائی سوسائٹی کے واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہونے والے اجلاس کے دوران کیا گیا۔
ان سیاروں میں سے سب سے چھوٹا سیارہ زمین سے چار گنا بڑا ہے اور سب سے بڑا سیارہ مشتری سے بھی بڑے ہے۔
کیلفورنیا ریسرچ سینٹر کے سائنسدان ڈاکٹر بل بروکی کے مطابق نئے دریافت ہونے والے سیارے آتش فشاں کے مادے سے بھی زیادہ گرم ہیں اور یہ اپنے درجہ حرارت کی وجہ سے سرخ ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کو دیکھنا ایسا ہی ہے جیسا کہ لوہے کی بھٹی کو دیکھا جائے ۔
کیپلر سیون بی سیارہ بہت سے سائنسدانوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہوگا کیونکہ اس کی کثافت بہت زیادہ کم ہے اور یہ اب تک دریافت ہونے سیاروں میں پہلا سیارہ ہے جس کی کثافت بہت کم ہے۔
کیپلر سپیس ٹیکنالوجی کے ڈیلٹا ٹو راکٹ کو کیپ کیناورل ائیر فورس سٹیشن سے چھ مارچ سنہ دو ہزار نو کو خلا میں بھیجا گیا تھا جو جدیدترین کیمرہ سے لیس تھا۔
اس تحقیی مشن کے دوران ایک لاکھ سے زائد ستاروں کا مشاہدہ کیا گیا۔