Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

صفحہ اول
لائبریری
دریافت > مہم جوئی
وائکنگز کی...
گرین لینڈ
انٹارکٹیکا...
کوہ ایورسٹ کی...
نئی دنیا
قطب شمالی پر...
کرہ ارض کے...
دعا
سرگرمیاں
انکل شائن
رسالہ
کیا آپ جانتے ہیں ؟
گیمز
تازہ ترین خبریں
 

دریافتیں

 
   

 

 

 
Bookmark and Share

Next   پچھلا
 

نئی دنیا

 
   
 
جس طرح تاریخ کے بہت سے عظیم الشان کارنامے اکثر بلا ارادہ انجام پاگئے، اسی طرح کولمبس ولادت تخمیناً 1446ء، وفات 1506ء بھی بلا ارادہ امریکا پہنچ گیا، حالاں کہ اس کی منزل مقصود ہندوستان تھی یہ بھی حقیقت ہے کہ اس سے پانسو سال پیشتر ناروے کا ایک ملاح لیف ایرک سن محض اتفاق سے امریکہ پہنچ چکا تھا، عجیب بات یہ ہے کہ وہ بھی امریکہ نہں بلکہ آئس لینڈ کے ارادے سے نکلا تھا۔
کولمبس چودہ سال کی عمر ہی سے بحری سفر کا عادی ہوچکا تھا۔ اس نے بحیرہ روم کے چکر لگائے، اوقیانوس کے جزائر میں پہنچا،انگلستان گیا، شمالی سمندروں میں پھرتا رہا۔ 1474ء میں اس کے دل میں خیال پیدا ہوا کہ مغربی سمت سے ہندوستان کر راستہ دریافت کرنا چاہئیے۔ اس خیال نے ایک دھن کی شکل اختیار کرلی۔ اٹھارہ سال تک نشیب و فراز کے  کئی دوراس پر آئے، لیکن وہ اپن دھن پر قائم رہا۔ آخرہسپیانیہ کے فرمانرواس کی دست گیری کے لیے تیار ہوگئے، 3 اگست 1492ء کو وہ ین چھوٹے چھوٹے جہاز لے کر ولبہ کی بندر گاہ سے روانہ ہوا۔ راستے میں اسے طوفانوں سے بھی سابقہ پڑا۔ بیماریاں بھی جھیلیں۔ ملاحوں کی سرکشی کا خوف بھی دامن گیر رہا، لیکن اس کے ارادے میں کوئی تزلزل پیدا نہ ہوا، یہاں تک کہ وہ مغربی سمت بڑھتا بڑھتا یکم اکتوبر کو بہاما کے ایک چھوٹے سے جزیرے سان سالو اڈور میں پہنچ گیا۔
بعد ازاں اس نے نئی دنیا کے تین اور سفر کیے۔ ان سفروں میں جزیرہ ٹرینی ڈاڈ کے علاوہ جنوبی امریکا کا براعظم دریافت کیا، نیز خلیج میکسیکو کے جنوبی ساحل کی دیکھ بھال میں لگا رہا، اس نے دولت بھی خوب کمائی اور شہرت بھی بہت حاصل کی۔ ایک مرتبہ بیڑیوں میں جکڑا ہو ہسپانیہ لایا گیا تھا، لیکن مرنے کے بعد اس کے سرپر عظمت کا تاج رکھا گیا۔
بلاشبہ کولمبس سے پہلے بھی بہت سے گروہ امریکا پہنچ چکے تھے اور انہوں نے مختلف حصوں میں نو آبادیاں بھی قائم کرلی تھیں۔ ایلاسکا کی طرف سے بھی لوگ اس براعظم میں داخل ہوچکے تھے پر وہ آگے بڑھتے بڑھتے وسطی امریکا سے گزر کر جنوبی امریکا میں پہنچ گئے، لیکن ان کی دریافت کے بعد وہاں وسیع پیمانے پر آبادکاری کا سلسلہ شروع نہ ہوسکا۔ کولمبس کی دریافت کے بعد یورپ اس نئے براعظم کی طرف امنڈ پڑا اور تھوڑی ہی مدت میں عام آباد کاری شروع ہوگئی۔

 
Next   پچھلا

Bookmark and Share
 
 
Close