دنیا بھر کی حیرت انگیز معلومات اورنا قابل یقین واقعات
انٹارکٹیکا
انٹارکٹیکا دنیا کا پانچواں بڑا براعظم ہے جس کا کل رقبہ 13209000 مربع کلو میٹر یا 5100000 مربع میل ہے، انٹارکٹیکا تین بڑے سمندروں بحرالکاہل، بحر ہند اور بحر اوقیانوس کے مابین گھرا ہوا ہے، دنیا میں سب سے زیادہ برف براعظم انٹارکٹیکا میں پائی جاتی ہے، براعظم انٹارکٹیکا کی راتیں بہت طویل ہوتی ہیں، انٹارکٹیکا میں انسانی آبادی نہیں ہے، براعظم انٹارکٹیکا میں 15جنوری 1991ءمیں پاکستانی سائنس دانوں کی ایک جماعت نے پہلی دفعہ پاکستان کا پرچہ لہرایا جو کسی بھی اسلامی ملک کا پہلا پرچم ہے۔