Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

صفحہ اول
لائبریری
ممالک > General
اٹلی
عمان
ایتھوپیا
امریکا
پاکستان
کوالالمپور
ایران
آسٹریلیا
فلسطین
ترکی
الجزائر
سینیگال
سری لنکا
ملائیشیا
بھارت
دعا
سرگرمیاں
انکل شائن
رسالہ
کیا آپ جانتے ہیں ؟
گیمز
تازہ ترین خبریں
 

ممالک

 
   

 

 

 
Bookmark and Share

Next   Back
 

پاکستان

 
   
 
مدینہ شہر کے بعد پاکستان اسلامی دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا۔
پورے ہندوستان پرانگریزوں کی حکومت تھی اور ہندوستان میںدوالگ قومیں ہندو اورمسلمان آباد تھے ۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ مل کر ہندوستان کے مسلمانوں نے ایک الگ وطن کا مطالبہ کیا اور طویل محنت کے بعد پاکستان وجود میں آیا۔
پاکستان کو اسلام کا قلعہ کہا جاتا ہے۔ یہاں کے لوگ اسلام سے محبت کرنے والے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ محبت کے ساتھ رہتے ہیں۔ جب پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو اس وقت یہاں کی قوم نے مل جل کر دشمن کا مقابلہ کیا ۔ اس کے علاوہ جب بھی کوئی ناگہانی آفت یا کوئی خطرہ پیش آیا تو عوام نے متحد ہو کر اس کا مقابلہ کیا۔ چار صوبوں پرمشتمل یہ ملک اپنے اندر بے پناہ قدرتی خوبصورتی رکھتا ہے۔ جھیل سیف الملوک ہو، زیارت اورمری کا پر فضا ماحول ہو یا سوات کی وادیاں ہوں، یہ سب پاکستان کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتی ہیں۔
یہاں کے افراد نہایت سادہ زندگی بسر کرتے ہیں۔ شلوار قمیض قومی لباس ہے جبکہ قومی زبان اردو ہے اس کے علاوہ مختلف علاقائی زبانیں بھی شہرت رکھتی ہیں
اللہ تعالیٰ نے اس ملک کو بڑی مقدار میں قدرتی انعامات سے نوازا ہے۔ گندم، چاول، پھل، سبزیاں اور کپاس یہاں کے لوگ بہت محنت سے کاشت کرتے ہیں۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ کو یہاں کے بڑے شہروں میں شمار کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ تاریخی اعتبار سے پاکستان کے پاس بہت عظیم یادگاریں موجود ہیں۔
لاہور میں بادشاہی مسجد، لال قلعہ، شالیمار باغ جبکہ کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ کا مزار ہے۔ اس کے علاوہ کافی بڑا ساحلی علاقہ کلفٹن بھی کراچی میں ہی ہے۔
اسلام آباد اس ملک کا دارالحکومت ہے اور کرنسی روپیہ ہے۔
یہاں کے لوگ اسلام سے محبت کرنے والے اورمذہبی ذہن رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب بھی وطن اوراسلام کے دشمنوں نے اس ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو یہاں کے لوگوں نے ان کے خلاف آواز بلند کی۔ جب دشمن نے اس ملک کوایک سازش کے تحت دو حصوں میں توڑ کر مشرقی پاکستان کو آزاد ملک بنگلہ دیش بنادیا تو یہاں کی عوام نے اس پرشدید غم اور افسوس کااظہار کیا تھا اور آج تک لوگوں میں اس سانحہ کی وجہ سے غصہ پایا جاتا ہے۔ یہاں کے افراد کشمیر کو پاکستان کا حصہ سمجھتے ہیں اورکشمیری مسلمانوں سے بہت محبت کرتے ہیں۔
یہاں کے لوگوں کا رہن سہن سادہ اوردلکش ہے۔
سندھ میں سندھی ٹوپی اور اجرک پہنی جاتی ہے۔ پنجاب میں پگڑی پہننے کا رواج ہے۔ اسی طرح صوبہ سرحد اور بلوچستان کے مرد اور عورتیں اپنا ایک مخصوص لباس پہنتی ہیں۔
رہن سہن، اٹھنا بیٹھنا اور زبانیں مختلف ہونے کے باوجود یہاں کی عوام ہر پاکستانی کےلئے ایک ہی دل رکھتی ہیں۔ پاکستان کے لوگ مذہب پراور دیگر سائنس اورٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی تیزی سے ترقی کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ پوری اسلامی دنیا کی امیدوں کا مرکز اس وقت یہ ملک پاکستان ہی ہے۔
 
Next   Back

Bookmark and Share
 
 
Close