Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

صفحہ اول
لائبریری
ممالک > General
اٹلی
عمان
ایتھوپیا
امریکا
پاکستان
کوالالمپور
ایران
آسٹریلیا
فلسطین
ترکی
الجزائر
سینیگال
سری لنکا
ملائیشیا
بھارت
دعا
سرگرمیاں
انکل شائن
رسالہ
کیا آپ جانتے ہیں ؟
گیمز
تازہ ترین خبریں
 

ممالک

 
   

 

 

 
Bookmark and Share

Next   Back
 

الجزائر

 
   
 
اگر افریقا کے بڑے شہروں کو مرتب کیا جائے تو یقینا الجزائر ہی وہ شہر ہے جسے آبادی کے اعتبار سے افریقا کے بڑے شہروں پر سبقت حاصل ہے۔ یہ جمہوریہ الجزائر کا نہ صرف دارالحکومت ہے بلکہ ملک کا سب سے بڑا اہم صنعتی و تجارتی مرکز بھی ہے، یہ بحیرہ روم کے ساحل پر ملک کے شمال میں واقع ہے، اسی وجہ سے یہاں گرمیوں میں سخت گرمی جبکہ سردیوں میں بارش کی وجہ سے موسم معتدل رہتا ہے، یہاں اکثریت مسلمانوں کی ہے اور عربی یہاں کی مقامی زبان ہے، کہا جاتا ہے کہ بربروں نے دسویں صدی عیسوی میں اس شہر کی بنیاد رکھی جس کے بعد پندرہ سو اٹھارہ میں ترکی کے مشہور امیر البحر خیر الدین بار بروسہ نے یہاں پر ترک حکومت قائم کی۔ خیر الدین باربروسہ کے دور اقتدار میں اس شہر نے خوب ترقی کی اور اس کا شمار افریقا کے ترقی یافتہ شہروں میں ہونے لگا، اٹھارہ سو تیس میں اس شہر پر فرانسیسیوں نے حملہ کرکے اسے فوجی چھاﺅنیوں میں تبدیل کردیا۔ یہاں کے باشندوں کی مسلسل جدوجہد کے باعث انیس سو پچاس میں اس شہر کو فرانسیسیوں کے تسلط سے آزادی ملی اور بالآخر انیس سو باسٹھ میں اس کی آزاد حیثیت کو تسلیم کرلیا گیا۔
یہ شہر قدیم اور تاریخی ہونے کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز ہے، آج یہ شہر دو حصوںمیں تقسیم ہے قدیم شہر جو کہ پہاڑیوں پر آباد ہے جہاں پر قدیم طرز کی متعدد عمارتیں موجود ہیں جبکہ جدید شہر خوبصورت ہوائی اڈے، عالیشان عمارتوں، پختہ سڑکوں، دلکش ریسٹورینٹ اور بڑی بڑی یونیورسٹیوں پر مشتمل ہے۔
 
Next   Back

Bookmark and Share
 
 
Close