Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

صفحہ اول
لائبریری
ممالک > General
اٹلی
عمان
ایتھوپیا
امریکا
پاکستان
کوالالمپور
ایران
آسٹریلیا
فلسطین
ترکی
الجزائر
سینیگال
سری لنکا
ملائیشیا
بھارت
دعا
سرگرمیاں
انکل شائن
رسالہ
کیا آپ جانتے ہیں ؟
گیمز
تازہ ترین خبریں
 

ممالک

 
   

 

 

 
Bookmark and Share

Next   پچھلا
 

ترکی

 
   
 
وہ سرزمین جو آٹھ سو سال تک اسلامی سلطنت کا مرکز رہی ہے ہم آج اسے ترکی کے نام سے جانتے ہیں۔ ترکی عثمانیوں کی دور خلافت میں دولت عثمانیہ کہلاتی تھی۔ ترکی کے دو حصے ہیں ایک اناطولیہ جو کہ ایشیائی حصہ ہے جبکہ دوسرا دومیلی جو کہ یورپی حصہ ہے۔ اس طرح یہ ملک ایشیاءاور یورپ دونوں میں واقع ہے۔ ایک زمانہ تھا کہ یہ سلطنت چالیس ہزار مربع میل کے رقبے پر مشتمل تھی مگر خلاف عثمانیہ کے زوال کے بعد اناطولیہ اور دومیلی کا علاقہ ہی اب ترکوں کا ترکہ رہ گیا ہے۔
استنبول شہر کا منظر نہایت دلفریب ہے۔ یہاں موجود آبنائے باسفورس جو کہ بحیر روم اور بحیرہ اسود کو آپس میں جوڑتی ہیں وہیں یہ ایشیا اور یورپ کو علیحدہ کرتی ہیں۔
استنبول میں واقع نیلگوں مسجد دنیا کی واحد مسجد ہے جس کے چھ مینار ہیں۔ مسجد کے دیواریں نیلے اور سبز نقوش سے مزین ہیں اس لیے اس کو مسجد نیلگوں کہا جاتا ہے۔
ترکی کا دارالحکومت انقرہ ہے۔ انقرہ قالین سازی، اونی اور ریشمی کپڑوں کی صنعت کی وجہ سے کافی مقبول ہے۔ ازمر شہر پھلوں سے مربہ بنانے اور مشروبات بنانے میں اپنا خاص مقام رکھتا ہے۔ یہاں کی سرکاری زبان ترکی اور کرنسی ترکش یرا ہے۔ ترکی میں شرح خواندگی 81فیصد ہے اور تقریباً 98فیصد مسلمان ہیں۔
ایک ہزار سال سے زائد عرصہ تک جو ملک اسلام کا محافظ رہا اسے صرف آٹھ سال کے اندر اسلام سے بیگانہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ 1964ءسے 1936ءتک ملک کے اسلامی تشخص کو پامال کیا گیا اور بالآخر یہاں سالوں سے نظام خلافت قائم تھا جہاں 29اکتوبر 1923ءکو باقاعدہ جمہوریہ کا اعلان کردیا گیا اور مصطفی کمال اتاترک نے صدر کا عہدہ سنبھال لیا جس کے بعد اسلامی قوانین تبدیل کردیے گئے مگر آج پھر ترکی کے لوگ اسلامی نظام زندگی کے لیے جدوجہد کرتے نظر آتے ہیں۔ اب وہاں اسلام پسندوں کی حکومت ہے اور سیکولر جماعتیں انتخابات میں بری طرح شکست کھاچکی ہیں۔ ان شاءاللہ ترکی دوبارہ اسلام کی سربلندی میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
 
Next   پچھلا

Bookmark and Share
 
 
Close