ٹیلی وژن چینلز بچوں کے لیے نا مناسب پروگرام دکھا رہے ہیں جس میں غیر اخلاق عنصر زیادہ ہوتا ہے ۔ کیا حقیقت میں ایسا ہے؟
ایڈمنسٹریٹر کا تجویز کردہ
دیکھے گئے 348
بھیجی گئی تمام پوسٹ: 6
تاریخِ تخلیق: Jan 26th 2010
ٹیلی ویژن چینلز پر پیش کیے جانے والے پروگرام واقعی بچوں کے اخلاق و کردار پر برے اثرات مرتب کررہے ہیں۔ کارٹون چینل جن کو عام طور پر بے ضرر سمجھا جاتا ہے وہ بھی اس کام میں پیچھے نہیں ہیں۔
Maryam Binte Zafar
Saudi Arabia Nov 5th 2010
جی ہاں یہ بالکل حقیقت ہے کہ ٹی وی چینلز بچوں کے لیے نا مناسب پروگرام دیکھاتے ہیں.جس میں غیر اخلاقی پروگرام دیکھا کر بچوں کو سبق سے فارغ کردیتے ہیں۔
Abdul Rahman
Pakistan Nov 5th 2010
یہ ذمہ داری والدین پر ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تربیت کس طرح کرتے ہیں، ان کو چاہیے کہ وہ ایسے چینلز گھر میں نہیں لگوائیں جس سے بچوں کے ذہن پر منفی اثرات مرتب ہوں.
Sarah Farooq
United Kingdom Nov 5th 2010
والدین کو چاہیے کہ وہ گھر میں ایسے چینلز ہی نہ لگوائیں جس میں غیر اخلاقی عنصر نمایاں ہو بلکہ ایسے چینلز لگوائیں کہ جس سے بچے کے علم میں اضافہ ہو اور ملک کی تاریخ کے بارے میں جان سکے.
Owais paracha
Pakistan Nov 5th 2010
جی ہاں یہ بالکل حقیقت ہے کہ ٹی وی چینلز کا غیر اخلاقی عنصر بڑھتا جارہا ہے جو بچوں کے لیے صحیح نہیں ہے، والدین کو چاہیے کہ بچوں کو ٹیلی وژن پر معلوماتی پروگرام دکھائیں تاکہ ان کے علم میں اضافہ ہو.