Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

وی شائن ڈسکشن فورم

کیا بچوں کو دنیا بھر کے حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہیے

 
ایڈمنسٹریٹر کا تجویز کردہ
دیکھے گئے 554
بھیجی گئی تمام پوسٹ: 11
تاریخِ تخلیق: Sep 24th 2010
جواب دیں   واپس
Bookmark and Share
بائی ڈیفالٹ تصویر
السلام علیکم ! بچے مستقبل کے معمار ہیں ۔ مستقبل کی اچھی تعمیر کے لیے ان کی تربیت بہت اہم ہے ۔ اس لیے بچوں کو حالات سے باخبر رکھنا انتہائی ضروری ہے ۔ کیونکہ جب انھیں حالات کے بارے میں واقفیت نہیں ہو گی ان میں بھی نفسا نفسی ، مادہ پرستی اور سب سے لاتعلقی پیدا ہو جئے گی جو کہ مثبت رویہ نہیں . Syed Muneeb Ur Rahman
Pakistan
Apr 13th 2011
       
بائی ڈیفالٹ تصویر
اسلام علیکم۔۔۔۔۔۔۔ بچوں کو حالات سے دور رہنا چاہئے کیوں کہ حالات کے اثرات کی وجہ سے بچے زیادہ اثرلیتے ہیں ہاں اچھے ماحول کے بارے میں بچوں کو ضرور آگاہ کرنا چاہئے کیوں کہ بچے مسقتبل کے معمار ہیں برے ماحول سے بچوں کو دور رکھنا ہی بہتر ہے اور خصوصا آج کل کے حالات کہ جہاں ہر طرف نفسہ نفسی کا دور ہے .بچوں کو زیادہ وقت تعلیم پر دینا چاہیے اور وہ جو علم بھی حاصل کریں اس پر ان کو عمل کی تلقین بھی کرنی چاہیے. muhammad siddiq
Pakistan
Jan 24th 2011
       
بائی ڈیفالٹ تصویر
جی ہاں - محمد ذکی الدین لیاقت
India
Dec 20th 2010
       
بچوں کی عمر کے مطابق اپنے اردگرد کے حالات ضرور بتانا چاہیں خاص طور سے وہ باتیں جو ان کی تربیت کے لیے ضروری ھیں.بچوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے ان سے گفتگو بھی ضروری ھے.ان کے مشوروں پر بھی توجہ دینا ضروری ھے. zakir syed
Pakistan
Dec 13th 2010
       
بائی ڈیفالٹ تصویر
میری رائے یہ ہے کہ بچوں کو بچوں کے حالات سے ہی باخبر رہنا چاہیے نا کہ دنیا بھر کے حالات حاضرہ سے. شکریہ Fahad Noman
Pakistan
Nov 4th 2010
       
بائی ڈیفالٹ تصویر
میرے خیال میں بچوں کو دنیا بھر کے حالات حاضرہ سے باخبر رکھنے میں کوئی مضائقہ نہیں اس سے ان کے علم میں اضافہ ہی ہوگا. fakhra khan
Pakistan
Nov 4th 2010
       
بائی ڈیفالٹ تصویر
بچوں کی یہ عمر صرف پڑھائی اور تھوڑا بہت کھیل کود کی ہے کیوں کہ بچوں کو دنیا بھر کے حالات حاضرہ سے باخبر رکھنا ان کو اپ سیٹ مائنڈ کرنے کے مترادف ہوگا جو کہ ان کی پڑھائی پر بہت زیادہ خراب اثرات ڈال سکتا ہے. syeda perveen
Pakistan
Nov 4th 2010
       
بائی ڈیفالٹ تصویر
میں یہ سمجھتی ہوں کہ بچوں کو صرف اور صرف پڑھائی پر توجہ دینی چاہیے، جب تک وہ اپنی پڑھائی پر صحیح توجہ نہیں دیں گے، وہ کسی بھی موضوع پر سیر حاصل بحث نہیں کرسکتے. aisha khan
Pakistan
Nov 4th 2010
       
بائی ڈیفالٹ تصویر
میری رائے یہ ہے کہ بچوں کو دنیا بھر کے حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہیے کیوں کہ اس سے ان کی سوچنے کی صلاحیت بھی اضافہ ہوسکتا ہے اور وہ ہر موضوع پر سیر حاصل بحث کرسکتے ہیں. jamshed jimmi
Pakistan
Nov 4th 2010
       
بائی ڈیفالٹ تصویر
میں سعدین بھائی کی رائے سے اتفاق کرتی ہوں کہ بچوں کو صرف اپنی پڑھائی پر توجہ دینی چاہیے، دنیا بھر کے حالات حاضرہ سے باخبر رہنے سے ان کی توجہ بٹ جائے گی اور وہ تعلیمی میدان میں پیچھے رہ جائیں گے. eisar fatima
Pakistan
Nov 4th 2010
       
بائی ڈیفالٹ تصویر
میرا رائے کے مطابق بچوں کی عمر پڑھنے کی ہے نا کہ دنیا بھر کے حالات سے باخبر رہنے کی ہے. ان کو اپنے پوری توجہ پڑھائی پر لگانی چاہیے. sadeen khan
Pakistan
Nov 4th 2010
       
جواب دیں   واپس
Bookmark and Share

Close