Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

سرگرمیاں   رسالہ
   
Bookmark and Share
     
ٹھنڈے پانی کی نسبت گرم پانی ہلکا ہوتا ہے کٹیگیری: سائنس
تاریخ: 2012-01-12
 
آئیے دیکھیں کہ کیا واقعی یہ صحیح ہے کہ گرم پانی ہلکا ہوتا ہے اور ٹھنڈا پانی بھاری۔
دو بوتلیں لیں۔ ایک بوتل میں ذرا سا نیلا رنگ ڈال دیں اور اس کو گرم پانی سے بھردیں۔ دوسری بوتل کو ٹھنڈے پانی سے بھرلیں۔ ٹھنڈے پانی والی بوتل کے منہ پر گتے کا ٹکڑا رکھ کر اس کو گرم پانی والی بوتل کے اوپر الٹا رکھ دیں۔ پانی گرنے نہ پائے۔ اس کے بعد ایک ہاتھ سے بوتل کو سہارا دیں اور دوسرے سے بوتلوں کے درمیان سے گتے کے ٹکڑے کو ہولے سے باہر کھینچ لیں۔ جونہی گتے کا ٹکڑا ہٹے گا، رنگدار گرم پانی ہاتھ کی سونڈ کی طرح ٹھنڈے پانی کی بوتل میں چڑھ جائے گا۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ گرم پانی ٹھنڈے پانی کی نسبت ہلکا ہوتا ہے اور اس میں ٹھنڈے پانی کے مقابلے میںکثافت کم ہوتی ہے۔
 
Bookmark and Share
 
 
  • دو بوتلیں
  • پتلا گتا

 

 
   
Close