Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

سرگرمیاں   رسالہ
   
Bookmark and Share
     
موم بتی کا سی سا کٹیگیری: سائنس
تاریخ: 2012-01-06
 
آپ موم بتی کا ایک ایسا ”سی سا“ بناسکتے ہیں جو خودبخود اونچا نیچا ہوتا رہے گا۔ ایک لمبی سی موم بتی لیجیے اور اس کے دوسرے سرے سے بھی موم کھرچ کر بتی نکال لیجیے اور اسے چاقو کی دھار پر رکھ کر اندازہ کرلیجیے کہ اس کا درمیانی نقطہ کہاں ہے۔ یا فٹے سے ناپ کر دیکھ لیجیے اور بتی کے بالکل بیچوں بیچ ایک لمبی سی کیل گزار دیجیے۔ پھر کیل کے دونوں سروں کو دو گلاسوں پر رکھ دیجیے اور دونوں سروں کی بتی کو جلا دیجیے۔
موم بتی کے ایک سرے سے موم پگھل کر نیچے گرے گا تو اس حصے کا وزن کم ہوجائے گا اور یہ سرا اوپر کو اٹھ جائے گا۔ ذرا دیر بعد دوسری طرف سے بھی موم پگھل کر نیچے گرے گا اور اس طرف بوجھ کم ہوجائے گا اس لیے دوسرا سرا نیچے آجائے گا اور پہلا سرا اوپر کو اٹھ جائے گا۔ موم بتی کے پگھل پگھل کر گرنے سے موم بتی کا توازن بگڑ جاتا ہے اور اس کے دونوں سرے ”سی سا“ کی طرح اوپر نیچے ہوتے رہتے ہیں۔
 
Bookmark and Share
 
 
  • ایک لمبی سی موم بتی
  • کیل
  • دو گلاس
  • ماچس
 
   
Close