Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

سرگرمیاں   رسالہ
   
Bookmark and Share
     
بائیوڈوم بنائیں کٹیگیری: ماحول
تاریخ: 2011-04-07
 
بائیو ڈرم میں پودوں کو پانی دینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

کرنے کے کام

ایک پلاسٹک کی بوتل کو 3 سینٹی میٹر اوپر اور 3 سینٹی میٹر نیچے سے کاٹیں۔
دوسری بوتل کو اوپر سے 2 سینٹی میٹر کاٹ دیں۔
تیسری بولت کو نیچے سے 3 سینٹی میٹر کاٹ دیں۔
ایک ڈھکنے میں تھمپ اسٹیک سے سوراخ کریں قینچی کی مدد سے اسے اتنا بڑا کریں کہ دھاگا گزر سکے، اب دھاگے کو گیلا کرکے سوراخ میں سے گزاریں۔
یہ ڈھکن تیسری بوتل کے اوپر لگادیں اور اسے دوسرے بوتل کے اوپر الٹا کرکے اندر جمادیں۔
اب پہلی والی بوتل (جو سلینڈر کی صورت اختیار کرچکی ہے) کو بھی اس میں جمادیں۔
سب سے نچلے حصے کو اتنا پانی سے بھردیں کہ ڈھکن کو چھونے لگے۔
درمیان والے (یعنی ڈھکنے والے) حصے کو مٹی سے بھردیں لیکن خیال رہے کہ دھاگا اطراف سے نہ لگے بلکہ اوپر مٹی میں رہے
مٹی میں 2 سینٹی میٹر گہرا سوراخ کرکے بیج ڈالیں اور دوبارہ ڈھک دیں۔
تھوڑا سا پانی ڈال کر مٹی کو نمر کریں۔
اوپر سے ڈھک دیں، آپ کا بائیو ڈرم تیار ہے۔ پورے کو نشوونما کے لیے تمام اشیاءاندر موجود ہیں، یعنی بوتل میں موجود ڈھیر ساری ہوا اور دھاگا سے اوپر چڑھتا پانی، آپ اپنے بائیو ڈرم کو دھوپ میں رکھ دیں تاکہ پودا مزید خوراک حاصل کرسکے۔
 
Bookmark and Share
 
 
  • 3 عدد دو لیٹر والی پلاسٹک کی بوتلیں
  • ایک بوتل کا ڈھکن
  • مضبوط دھاگا
  • قینچیاں
  • ٹھمپ اسٹیک
  • مٹی
  • اگانے کے لیے بیج
 
   
Close