Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

سرگرمیاں   رسالہ
   
Bookmark and Share
     
آئیے خالی ڈبوں سے ٹیلی فون بنائیں کٹیگیری: سائنس
تاریخ: 2011-02-09
 

ٹین کے دو ایک جیسے خالی ڈبے لے لیں، ہر ڈبے کے درمیان میں ایک چھوٹا سا سوراخ کرلیں اور تقریباً دس گز لمبی ڈوری لے کر اس کا ایک سرا ایک ڈبے کے سوراخ میں اور دوسرا سرا دوسرے ڈبے کے سوراخ میں داخل کرکے ان کے سروں میں گرہ دے دیں تاکہ ڈوری کے سرے موٹے ہونے کی وجہ سے سورخ میں باہر نہ نکل سکیں۔ اس کے بعد اپنے کسی دوست کو لے کر گھر سے باہر کھلی جگہ میں چلے جائیں، ایک ڈبا اسے دے دیں اور ایک اپنے ہاتھ میں لے کر ایک دوسرے سے دور کھڑے ہوجائیں۔ ڈوری پوری طرح تنی ہوئی ہوئی ہو۔ آپ اپنا ڈبا کان سے لگا لیجئے۔ آپ کا ساتھی دوسرے ڈبے کو منہ کے سامنے رکھ کر آپ سے کوئی بات کرے گا تو آپ کے ڈبے کے ذریعے یہ آواز آپ کے کان میں سنائی دے گی۔ اس کے بعد آپ بولیے اور اپنے ساتھی سے کہیے کہ وہ اپنے ڈبے کو کان سے لگا کر سنے۔

چوں کہ ڈوری پوری طرح کھینچی ہوئی ہوتی ہے، اس لیے جب آپ بولتے ہیں تو آپ کے ڈبے کے پیندے میں ارتعاش پیدا ہوتا ہے اور وہ حرکت کرتا ہے، یہی حرکت ڈوری کے ذریعے دوسرے ڈبے کے پیندے میں پہنچ جاتی ہے اور وہ بھی اسی طرح حرکت کرنے لگتا ہے، چنانچہ دوسرے ڈبے کے پیندے کے قریب جو ہوا ہوتی ہے اس میں بھی ارتعاش پیدا ہوجاتا ہے اور ہوا میں اس ارتعاش کی وجہ سے آپ کے ساتھی کے کام میں آواز پہنچ جاتی ہے، اسی طرح جب وہ بولتا ہے تو اس کے منہ کے قریب کی ہوا میں ارتعاش پیدا ہوجاتا ہے، یہ ہوا ڈبے کے پیندے میں ارتعاش پیدا کرتی ہے، ڈبے کا پیندا ڈوری میں ارتعاش پیدا کرتا ہے، ڈوری دوسرے ڈبے کے پیندے میں ارتعاش پیدا کرتی ہے۔ دوسرے پیندے کی وجہ سے کام کے قریب کی ہوا میں ارتعاش پیدا ہوجاتا ہے اور وہی آواز دوسرے کے کان میں پہنچ جاتی ہے۔
 
Bookmark and Share
 
 

کرنے کے کام

دو ٹین کے ڈبے
 لمبی سی ڈوری
 
   
Close