Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

سرگرمیاں   رسالہ
   
Bookmark and Share
     
کشش اور دفع کٹیگیری: سائنس
تاریخ: 2011-02-09
 

قینچی سے کارک کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کترلیں۔ پھر ایک کنگھی پر اونی کپڑا جلدی جلدی رگڑیں، اس سے کنگھی میں بجلی پیدا ہوگی، اس برقائی ہوئی کنگھی کو جب آپ کارک کے ٹکڑے کے پاس لائیں گے تو ٹکڑے اچھل کر کنگھی سے چپک جائیں گے لیکن تھوڑی دیر بعد پھر زمین پر گرجائیں گے۔

کارک کے ٹکڑوں کے گرنے کی وجہ یہ ہے کہ جب ہم کنگھی کو اونی کپڑے سے رگڑتے ہیں تو اس میں منفی بار (نیگیٹو الیکٹرسٹی) پیدا ہوجاتی ہے، جب اس منفی بار والی کنگھی کو ہم کارک کے ٹکڑوں کے قریب لاتے ہیں تو بجلی انہیں اپنی طرف کھینچتی ہے لیکن جب یہ کنگھی سے چپک جاتے ہیں تو کنگھی کے منفی بار کا کچھ حصہ ان ٹکڑوں میں بھی آجاتا ہے، مقناطیس کے ایک ہی طرح کے قطبین کی طرح، ایک ہی طرح کے بجلی کے بار بھی ایک دوسرے کو دفع کرتے ہیں (مختلف قسم کی بجلی کے بار ایک دوسرے کو اپنی طرف کھینچتے ہیں) جس کی وجہ سے کارک کے ٹکڑے کنگھی سے الگ ہو کر گر جاتے ہیں۔
 
Bookmark and Share
 
 

کرنے کے کام

کنگھی
اونی کپڑا
کاغذ کے ٹکڑے
خشک کارک
 
   
Close