Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

سرگرمیاں   رسالہ
   
Bookmark and Share
     
بیرو میٹر بنائیے کٹیگیری: جغرافیہ
تاریخ: 2011-01-06
 

کرنے کے کام

بیرو میٹر یا بادپیما اس آلے کو کہتے ہیں جس کے ذریعے ہوا کا دباﺅ ناپا جاتا ہے، آپ چاہیں تو یہ آلہ خود بھی بناسکتے ہیں۔
ایک خالی بوتل لیں اور اس کا تین چوتھائی حصہ پانی سے بھرلیں، ایک طشتری میں پانی لیں، پھر بوتل کے منہ کو انگوٹھے سے بند کرکے اسے طشتری میں الٹا رکھ دیں۔ یہ خیال رہے کہ بوتل کے منہ سے آپ کا انگوٹھا اس وقت تک نہ ہٹنے پائے جب تک کہ بوتل کا منہ طشتری کے پانی میں پوری طرح ڈوب نہ جائے، اس کے بعد کاغذ کا ایک ٹکڑا کاٹ کر بوتل پر اس طرح چپکادیں جس طرح دوا کی شیشی پر خوراکوں کا نشان ظاہر کرنے کے لیے چپکایا جاتا ہے، لیجئے آپ کا بیرومیٹر تیار ہے۔
جب ہوا کا دباﺅ زیادہ ہوگا تو بوتل میں پانی اوپر کے نشان تک چلا جائے گا، جس کا مطلب یہ ہوگا کہ موسم خوشگوار رہے گا اور جب ہوا کا دباﺅ کم ہوگا تو بوتل میں پانی کی سطح بھی کم ہوجائے گی اور اس سے یہ ظاہر ہوگا کہ موسم خراب رہے گا۔
بوتل کے اندر پانی کی سطح کے اتار چڑھاﺅ میں بہت زیادہ فرق نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ درجہ حرارت میں تبدیلی کی وجہ سے بھی بوتل کے اندر کی ہوا پھیلے یا سکڑے گی، اس لیے بیرومیٹر کو کسی ایسی جگہ رکھیے جہاں درجہ حرارت تقریباً ایک سا رہے، مثلاً سیڑھیوں کے نیچے کی جگہ اس کے لیے موزوں رہے گی۔
 
Bookmark and Share
 
 
  • بوتل
  • پانی
  • طشتری
  • کاغذ

 
   
Close