Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

سرگرمیاں   رسالہ
   
Bookmark and Share
     
مقناطیسی کشتی بنائیں کٹیگیری: سائنس
تاریخ: 2010-12-09
 

کرنے کے کام

مقناطیسی کشتی لوگوں کو حیرت میں ڈال سکتی ہے، اسی صدی کے آغاز کا ذکر ہے کہ ایمسٹرڈم میں ایک ایسی کشتی کی نمائش کی گئی جو ایک جھیل میں مسلسل چکر لگاتی رہتی تھی، دیکھنے والے حیران تھے کہ اس کشتی میں نہ تو کوئی موٹر لگی ہے اور نہ اسے کسی رسی کے ذریعے کھینچا جارہا ہے، پھر نہ جانے یہ خودبخود کسیے چکر لگا رہی ہے؟
بات یہ تھی کہ کشتی لوہے کی تھی اور اس جھیل کے اندر ایک بہت بڑی دھات کی چادر رکھی تھی جس پر ایک طاقتور مقناطیس لگا ہوا تھا جب یہ دھات کی چادر برقی موٹر کے ذریعے گھومتی تھی تو لوہے کی کشتی بھی مقناطیس کی کشش کی وجہ سے اس کے ساتھ ساتھ گھومتی تھی۔ ہم جو مقناطیسی کشتی بنانے والے ہیں وہ بھی اسی طرز کی ہوگی۔
لکڑی کا ایک نرم سا ٹکڑا لے کر اس کے چھوٹے چھوٹے کشتی کی شکل کے ٹکڑے کاٹ لیں۔ ہر ٹکڑا تقرباً ڈیڑھ انچ لمبا ہونا چاہیے، پھر ٹکڑوں کے پچھلے حصے میں ایک ایک کیل گاڑ دیں، کیل ایک انچ لمبی ہونی چاہیے۔ لکڑی کے درمیان میں سوراخ کرکے اس میں دیا سلائی کی تیلی گاڑ دیں اور اس تیلی پر بادبان کی شکل کا ایک تکونی کاغذ چپکادیں۔
پھر لکڑی کی ان چھوٹی چھوٹی کشتیوں کو پانی سے بھری ہوئی بڑی سی طشتری میں چھوڑ دیں اور پانی کے اندر دھاگے سے باندھ کر ایک مقناطیس رکھ دیں۔ جب آپ دھاگے کوک کھینچیں گے تو مقناطیس پانی کی سطح کے نیچے حرکت کرے گا اور کشتیوں میں لگی ہوئی کیلیں مقناطیسی کشش کی وجہ سے اس کے ساتھ ساتھ چکر لگائیں گی۔ ایسا معلوم ہوگا جیسے کشتیاں پانی میں تیر رہی ہیں۔
 
Bookmark and Share
 
 
  • ایک طاقتور مقناطیس
  • پانی سے بھری ہوئی طشتری
  • لکڑی کا ٹکڑا
  • لوہے کی کیل

 
   
Close