Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

سرگرمیاں   رسالہ
   
Bookmark and Share
     
قطبین کی خصوصیات کٹیگیری: جغرافیہ
تاریخ: 2010-12-09
 

کرنے کے کام

مقناطیس کے قطبین ایک دوسرے کو اپنی طرف کھینچتے ہیں یا پرے دھکیلتے ہیں۔ اگر آپ دو مقناطیسوں کو ایک دوسرے کے قریب لائیں تو عین ممکن ہے کہ وہ پوری قوت سے ایک دوسرے کو اپنی طرف کھینچیں اور کلک کی آواز کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ جڑ جائیں، لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی غیبی طاقت انہیں ایک دوسرسے کے قریب آنے سے روک دے۔
ایک مقناطیس کے درمیان میں دھاگا باندھیں اور اسے کسی چیز سے لٹکادیں۔ دھاگے کے سہارے لٹکنے کے بعد مقناطیس کا ایک سرا شمال کی طرف ہوجائے گا اور دوسرا جنوب کی طرف۔ ان سروں پر آپ شمال اور جنوب لکھ دیں۔ اب اگر آپ ایک دوسرے مقناطیس کا سرا جن پر شمال لکھا ہے، لٹکتے ہوئے مقناطیس کے اس سرے کے قریب لائیں گے جس پر شمال لکھا ہے تو لٹکتے ہوئے مقناطیس کا سرا پرے گھوم جائے گا لیکن اگر آپ ایک مقناطیس کے قطب شمالی کے قریب دوسرے مقناطیس کا قطب جنوبی لائیں گے تو یہ دونوں ایک دوسرے کو اپنی طرف کھینچیں گے۔
 
Bookmark and Share
 
 
  • دو مقناطیس

 
   
Close